طالبہ تبسم سینئر نیشنل بال بیڈمنٹن مقابلوں کے لئے منتخب
حیدرآباد، 25 ستمبر (ہ س)۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی رہائشی لڑکیوں کے اسکول رنجل منڈل کی طالبہ تبسم کو سینئرنیشنل بال بیڈمنٹن مقابلوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ رنجل منڈل ٹمریز گرلز کالج پرنسپل صبا عرشین نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ گذشتہ ہفتہ محبوب نگر ض
طالبہ تبسم سینئر نیشنل بال بیڈمنٹن مقابلوں کے لئے منتخب


حیدرآباد، 25 ستمبر (ہ س)۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی رہائشی لڑکیوں کے اسکول رنجل منڈل کی طالبہ تبسم کو سینئرنیشنل بال بیڈمنٹن مقابلوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ رنجل منڈل ٹمریز گرلز کالج پرنسپل صبا عرشین نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ گذشتہ ہفتہ محبوب نگر ضلع کے ونپرتی میں منعقدہ ریاستی سطح کے مقابلوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طلبہ تبسم کو قومی مقابلوں کے لیے منتخب کیاگیا ہے۔

آئندہ تروپتی میں منعقدہ ہونے والی قومی سطح کی سینئر بال بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لیے منتخب ہونے پر، تبسم، انٹرمیڈیٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی گئی۔

بال بیڈمنٹن اسوسی ایشن کے نظام آباد ضلع صدر گڈم شراون ریڈی، جنرل سکریٹری بھوناگیری شیام، ٹمریز کالج اسکول پرنسپل صباارشین ، فزیکل ڈائرکٹر بھاگیہ شری اور ایکسرسائز ٹیچر شیاملا کو بھی مبارکباد دی پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande