جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر کے زیرِ اہتمام معہدالامام ولی اللہ ممبئی کے وفد کا استقبال
نئی دہلی،25 ستمبر(ہ س)۔جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں معہدالامام ولی اللہ الدہلوی للدراسات الاسلامیہ، ممبئی میں تخصص میں زیرِ تحقیق دس رکنی علمائ کے ایک وفد کی مفتی محمد ابوبکر قاسمی کی قیادت میں آمد ہوئی۔ اس وفد
جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر کے زیرِ اہتمام معہدالامام ولی اللہ ممبئی کے وفد کا استقبال


نئی دہلی،25 ستمبر(ہ س)۔جامعہ پریم چند آرکائیوز اینڈ لٹریری سینٹر، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں معہدالامام ولی اللہ الدہلوی للدراسات الاسلامیہ، ممبئی میں تخصص میں زیرِ تحقیق دس رکنی علمائ کے ایک وفد کی مفتی محمد ابوبکر قاسمی کی قیادت میں آمد ہوئی۔ اس وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے سینٹر کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد انجم نے انھیں آرکائیوز کا معائنہ کروایا، جس میں جامعہ کی تمام تر یادگاریں محفوظ ہیں۔ اس کے علاوہ اردو، ہندی اور انگریزی کے اہم مصنفین کا ذاتی سرمایہ بھی موجود ہے۔ بالخصوص منشی پریم چند سے متعلق تحقیق و تنقید اور مخطوطات کا ایک بڑا ذخیرہ اس آرکائیوز کی ملکیت ہے۔ اس وفد کی آمد کے موقع پر پروفیسر شہزاد انجم کی صدارت میں ایک شعری نشست کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں وفد کے اراکین کے علاوہ ڈاکٹر خالد مبشر اور ڈاکٹر خان محمد رضوان نے اپنے کلام سے وفد کو محظوظ کیا۔

اس وفد میں تخصص فی التفسیر اور تخصص فی الفقہ الاسلامی کے اسکالر شریک ہوئے، جن میں عبدالملک، فضیل احمد، ابوزید، عبدالعادل، عزیراحمد، ثمیرالدین، ثنائ اللہ، حسّان اور محمد الیاس شامل تھے۔ سینٹر کے اعزازی ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد انجم نے وفد کے اراکین کی خدمت میں سینٹر کا تحریری تعارف نامہ پیش کیا اور مفتی محمد ابوبکر قاسمی نے حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے زیرِ سرپرستی معہدالامام ولی اللہ اور خانقاہِ نعمانیہ مجددیہ کا تعارف نامہ پروفیسر شہزد انجم کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ششماہی امتحان کے بعد ادارے کی جانب علمی اداروں کے معائنے و مشاہدے کے لیے یہ وفد سفرکرتا ہے۔ یہ سفر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande