
آئیچی-ناگویا، 25 ستمبر(ہ س)۔ ایشیائی کھیل 2026 میں مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی نشانے باز ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور نیرج کمار انفرادی مقابلے میں تمغہ حاصل نہیں کر سکے۔ ایشوریہ پانچویں جبکہ نیرج آٹھویں مقام پر رہے۔ایشوریہ نے فائنل میں 327.6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ نیرج 299 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور آخری مقام پر رہے۔چین کے لیو یُوکُن نے 360.5 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ ان کے ہم وطن ژانگ چانگ ہونگ نے 360.2 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ قازقستان کے اسلام ستپایف نے 348.3 پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔اس سے قبل مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ٹیم مقابلے میں رودرانکش پاٹل، ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور نیرج کمار پر مشتمل بھارتی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ ہندوستان نے 1762-94x کا اسکور کیا، جبکہ چین نے 1766-95x کے ساتھ طلائی اور جنوبی کوریا نے 1751-87x کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔2022 کے ایشیائی کھیلوں میں اس مقابلے کا طلائی تمغہ جیتنے والا ہندوستان اس بار اپنا خطاب برقرار نہیں رکھ سکا۔ٹیم مقابلے کے کوالیفکیشن میں ایشوریہ 589-34x کے ساتھ تیسرے اور نیرج 588-34x کے ساتھ چوتھے مقام پر رہے تھے، جبکہ رودرانکش 585-26x کے ساتھ نویں مقام پر رہنے کی وجہ سے انفرادی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔اس سے قبل سروشِی سنگھ اور کمل جیت نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں ہندوستان کو طلائی تمغہ دلایا تھا۔ بھارتی جوڑی نے فائنل میں 484.6 پوائنٹس حاصل کرکے جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جنوبی کوریا نے 478.0 پوائنٹس کے ساتھ چاندی اور ایران نے 415.8 پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔سروشِی اور کمل جیت نے اس دوران ایشیائی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ان کا 484.6 پوائنٹس کا اسکور ازبکستان کے 481.3 پوائنٹس کے سابقہ ریکارڈ سے بہتر رہا۔ہندوستان کے ایشیائی کھیلوں میں اب تک 19 تمغے ہوچکے ہیں، جن میں دو طلائی، آٹھ چاندی اور نو کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ ہندوستان کے دو طلائی تمغوں میں سے ایک خواتین کی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 147 رنز سے شکست دے کر حاصل کیا تھا۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan