ڈاکٹر سیّد یاسر کیرانوی، بھاگیرتھی ایوارڈ 2026 سے سرفراز
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے مبارکباد پیش کینئی دہلی، 25 ستمبر(ہ س)۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اُترپردیش (کیرانہ) کے ضلع صدر ڈاکٹر سیّد یاسر کیرانوی کو بھاگیرتھی ایوارڈ 2026 سے سرفراز ہونے پر تنظیم ہذا کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد اور سکریٹ
ڈاکٹر سیّد یاسر کیرانوی، بھاگیرتھی ایوارڈ 2026 سے سرفراز


آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے مبارکباد پیش کینئی دہلی، 25 ستمبر(ہ س)۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اُترپردیش (کیرانہ) کے ضلع صدر ڈاکٹر سیّد یاسر کیرانوی کو بھاگیرتھی ایوارڈ 2026 سے سرفراز ہونے پر تنظیم ہذا کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد اور سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ ضلع کیرانہ و اطراف میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے ڈاکٹر سیّد یاسر کیرانوی کی سربراہی میں گزشتہ برسوں کئی مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، خاص طور سے کانوڑیوں کے لیے بھی مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد قابل ذکر ہے۔

واضح ہو کہ بھاگیرتھی ساماجک سانسکرتک منچ، پراچین ہنومان مندر، کناٹ پلیس، نئی دہلی کی جانب سے مختلف میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو ہر سال بھاگیرتھی ایوارڈ سے سرفراز کیا جاتا ہے۔ مذکورہ تنظیم کے سربراہ پنڈت سریش شرما (مہنت پراچین ہنومان مندر، نئی دہلی) نے بتایا کہ بلاتفریق مذہب و ملت اچھا اور نمایاں کام کرنے والوں کو ہر سال ایوارڈ دیتے ہیں اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم سلور جبلی منا رہے ہیں اور خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔ اس سال سلور جبلی کے موقع پر بھی ملک بھر سے کئی ہستیوں کو بھاگیرتھی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande