نتن کے دورے سے قبل بنگال بی جے پی میں بڑا ردوبدل: اداکارہ انجنا بسو خاتون مورچہ کی نئی صدر، کئی سرکردہ رہنماوں کو عہدوں سے ہٹایا گیا
کولکاتا، 25 ستمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین کے مغربی بنگال کے دورے سے ٹھیک دو دن قبل ریاستی یونٹ نے تنظیم میں بڑا ردوبدل کیا ہے۔ ’ایک شخص، ایک عہدہ‘ کی پالیسی سختی سے نافذ کرتے ہوئے کئی وزرا اور بڑے رہنماوں کو ریاس
نتن کے دورے سے قبل بنگال بی جے پی میں بڑا ردوبدل: اداکارہ انجنا بسو خاتون مورچہ کی نئی صدر، کئی سرکردہ رہنماوں کو عہدوں سے ہٹایا گیا


کولکاتا، 25 ستمبر (ہ س)۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین کے مغربی بنگال کے دورے سے ٹھیک دو دن قبل ریاستی یونٹ نے تنظیم میں بڑا ردوبدل کیا ہے۔ ’ایک شخص، ایک عہدہ‘ کی پالیسی سختی سے نافذ کرتے ہوئے کئی وزرا اور بڑے رہنماوں کو ریاستی کمیٹی کے اہم عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ خاتون مورچہ اور یوتھ مورچہ کے صدور بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سات تنظیمی اضلاع میں نئے صدور کی تقرری کی گئی ہے۔

شمیک بھٹاچاریہ کے ریاستی صدر بننے کے بعد سے ہی نئی کمیٹی کی تشکیل کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں نائب صدور، جنرل سکریٹریوں، سکریٹریوں اور میڈیا و آئی ٹی سیل کے انچارجز کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ جمعرات کو امیتابھ چکرورتی کو ریاستی جنرل سکریٹری (تنظیم) کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس کے بعد جمعہ کو پارٹی کے اہم مورچوں اور ضلعی کمیٹیوں میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں۔

انجنا بسو خاتون مورچہ کی نئی صدر مقرر

پارٹی نے فالگنی پاترا کو ہٹا کر معروف بنگالی ٹیلی ویژن اداکارہ انجنا بسو کو ریاستی خاتون مورچہ کی نئی صدر مقرر کیا ہے۔ انجنا بسو 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں۔ انتخابات میں شکست کے بعد ان کے پارٹی سے دوری اختیار کرنے کی قیاس آرائیاں کی گئی تھیں، تاہم حالیہ دنوں میں پارٹی سرگرمیوں میں ان کی سرگرمی دوبارہ بڑھ گئی ہے۔

ریاستی یوتھ مورچہ کے صدر کے عہدے سے اندرنیل خان کی رخصتی ہوگئی ہے۔ وہ اب ریاستی حکومت میں وزیر ہیں، اس لیے ’ایک شخص، ایک عہدہ‘ کے اصول کے تحت انہیں اس ذمہ داری سے فارغ کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ آمٹا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی امت سامنت کو یوتھ مورچہ کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سابقہ کمیٹی میں جنرل سکریٹری کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande