
جموں, 25 ستمبر (ہ س)
ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت عسر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تقریباً 83 گرام چرس نما مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق بٹوت ڈوڈہ کشتواڑ قومی شاہراہ پر وانی موڑ عسر کے مقام پر ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم نے عسر سے کرمیل کی جانب پیدل جارہے ایک شخص کو مشتبہ حالت میں دیکھا۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اس نے مبینہ طور پر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے قابو کرلیا۔
تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 83 گرام چرس نما مادہ برآمد ہوا۔ گرفتار شخص کی شناخت گلشن احمد ولد عبدالسبحان ساکن گنوٹہ، تحصیل عسر، ضلع ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن عسر میں ایف آئی آر نمبر 38/2026 زیر دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق تحقیقات کا مقصد برآمد شدہ منشیات کے ماخذ اور اس سے وابستہ دیگر ممکنہ روابط کا پتہ لگانا ہے۔ ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے عوام سے منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دینے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر