بہار میں اگلے دو دن بارش اور آسمانی بجلی کا الرٹ، کوسی بیراج پر بڑھی مستعدی
پٹنہ، 25 ستمبر (ہ س)۔ بہار کے زیادہ تر اضلاع میں موسم کا مزاج بگڑا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اگلے دو دنوں تک ریاست میں بارش کے ساتھ تیز ہوا اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جمعہ کو پٹنہ سمیت 20 اضلاع میں کہیں بھاری تو کہیں متوسط بار
کوسی بیراج کی فائل فوٹو


پٹنہ، 25 ستمبر (ہ س)۔ بہار کے زیادہ تر اضلاع میں موسم کا مزاج بگڑا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اگلے دو دنوں تک ریاست میں بارش کے ساتھ تیز ہوا اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جمعہ کو پٹنہ سمیت 20 اضلاع میں کہیں بھاری تو کہیں متوسط بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بارش کے باعث شمالی بہار میں گرمی سے لوگوں کو کافی حد تک نجات ملی ہے۔ نیپال میں جمعرات سے اتوار تک بھاری بارش کی وارننگ کے درمیان ہندوستان-نیپال سرحد سے متصل کوسی بیراج اور سنسری علاقے میں انتظامیہ نے چوکسی بڑھا دی ہے۔

آج جن اضلاع کے لیے بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے ان میں راجدھانی پٹنہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، بکسر، بھوجپور، کیمور، روہتاس، ارول، اورنگ آباد، جہان آباد، نالندہ، گیا، پورنیہ، نوادہ، شیخ پورہ، لکھی سرائے اور بیگوسرائے اضلاع کے لیے بارش کے ساتھ تیز ہوا اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ لوگوں کو ہوشیار رہنے اور موسم کی صورتِ حال کے مطابق معمولات طے کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ ریاست کے دیگر اضلاع میں موسم معمول کے مطابق رہنے کے آثار ظاہر کیے گئے ہیں۔

پورنیہ میں آئندہ تین دن انتہائی موسلادھار بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے اسسٹنٹ سائنسداں راکیش کمار نے بتایا کہ 25 اور 26 ستمبر کو بھاری بارش کے ساتھ گرج چمک اور آسمانی بجلی کا امکان ہے۔ 28 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بونداباندی کا امکان ہے۔

گزشتہ روز جمعرات کو بھی ریاست کے کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے نقصان بھی ہوا۔ پورنیہ میں تیز آندھی سے 50 گھروں کے چھپر اڑ گئے۔ سمستی پور میں بارش کا المناک منظر دیکھنے کو ملا۔ ایک سرکاری اسکول میں پرانا درخت گر گیا جس کے نیچے دب کر تین طالبات کی موت ہو گئی۔ بانکا میں دیوار گرنے سے ایک خاتون کی جان چلی گئی۔

کوسی بیراج کنٹرول روم کے مطابق جمعرات کی صبح 8.00 بجے بیراج سے 1,09,795 کیوسک پانی کا اخراج درج کیا گیا۔ دوپہر 12.00 بجے یہ بڑھ کر 1,40,260 کیوسک اور سہ پہر 3.00 بجے 1,71,410 کیوسک ہو گیا۔ شام 4.00 بجے بیراج سے 1,77,390 کیوسک پانی کا اخراج درج کیا گیا۔ باراہ علاقے میں صبح 8.00 بجے 99,500 کیوسک، دوپہر 12.00 بجے 1,15,850 کیوسک، سہ پہر 3.00 بجے 1,09,400 کیوسک اور شام 4.00 بجے 1,06,250 کیوسک اخراج درج کیا گیا۔ وہیں کوسی مغربی مین کینال میں آبپاشی کے لیے 3,800 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔

چیف انجینئر ویرپور، انجینئر سنجیو شیلیش نے بتایا کہ کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کوسی کے انجینئرس 24 گھنٹے تیار ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande