سوپور میں موٹر سائیکل حادثہ میں نوجوان کی موت، دوسرا تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل
سرینگر 24 ستمبر (ہ س)۔ سوپور میں فروٹ منڈی کے قریب بدھ کے روز دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک 20 سالہ نوجوان کی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹکر میں دونوں موٹر سائیکل سوا
سوپور میں موٹر سائیکل حادثہ میں نوجوان کی موت، دوسرا تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل


سرینگر 24 ستمبر (ہ س)۔ سوپور میں فروٹ منڈی کے قریب بدھ کے روز دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک 20 سالہ نوجوان کی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹکر میں دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے تھے اور انہیں ایس ڈی ایچ سوپور منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں خصوصی علاج کے لیے سری نگر ریفر کر دیا گیا۔متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک، جس کی شناخت 20 سالہ حاذق مقبول میر ولد محمد مقبول میر (ساکن کینسو، بانڈی پورہ) کے طور پر ہوئی ہے، ایس کے آئی ایم ایس صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔دوسرا زخمی، جس کی شناخت 30 سالہ عاشق احمد میر ولد غلام محمد میر (ساکن واگورہ، بارہمولہ) کے طور پر ہوئی ہے، ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande