اے ایم یو کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے زیر اہتمام خواتین کے لئے خصوصی صحت جانچ کیمپ منعقد
علی گڑھ, 24 ستمبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے ‘صحت مند خاتون، مضبوط کنبہ’ مہم کے تحت اربن ہیلتھ ٹریننگ سینٹر میں مفت صحت جانچ کا پروگرام منعقد کیا۔ اس میں 10 سال سے زائد عمر کی بچیوں اور خ
اے ایم یو کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے زیر اہتمام خواتین کے لئے خصوصی صحت جانچ کیمپ منعقد


علی گڑھ, 24 ستمبر (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن نے ‘صحت مند خاتون، مضبوط کنبہ’ مہم کے تحت اربن ہیلتھ ٹریننگ سینٹر میں مفت صحت جانچ کا پروگرام منعقد کیا۔ اس میں 10 سال سے زائد عمر کی بچیوں اور خواتین میں خون کی کمی، بلند فشارِ خون اور ذیابیطس کی بروقت تشخیص پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر ہیموگلوبن، پیشاب کی معمول کی خوردبینی جانچ، بے ترتیب خون میں شکر کی مقدار اور فشارِ خون کی پیمائش کی گئی۔ جن خواتین میں ہیموگلوبن کی سطح کم، فشارِ خون یا خون میں شکر کی مقدار معمول سے ہٹی ہوئی پائی گئی، انہیں غذا اور طرزِ زندگی میں ضروری تبدیلیوں کے بارے میں مشورہ دیا گیا اور مزید طبی جانچ کے لیے متعلقہ مرکز ریفر کیا گیا۔

یہ پروگرام شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چیئرپرسن پروفیسر عظمٰی ارم اور اربن ہیلتھ ٹریننگ سینٹر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر و ممبر انچارج ڈاکٹر علی جعفر عابدی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ثنا نواب اور سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر ارم عابد اور جونیئر ریزیڈنٹس نے کیمپ کے انعقاد میں تعاون کیا۔

اس مہم کے دوران شرکاء کو متوازن غذا، آئرن اور فولک ایسڈ کی ادویات کے استعمال، باقاعدہ صحت کی جانچ اور فشارِ خون اور خون میں شکر کی باقاعدہ نگرانی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اب تک مجموعی طور پر 54 خواتین کی صحت کی جانچ کی جا چکی ہے۔ کیمپ کے انعقاد میں مقامی افراد نے بھرپور تعاون کیا اور اس سے استفادہ کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande