
نوئیڈا، 23 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے نوئیڈا میں تھانہ ربوپورہ میں بھارتی کسان یونین مہاسبھا کی قومی صدر نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ دو افراد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ناشائستہ اور غیر مہذب زبان استعمال کر رہے ہیں. نیز انہیں گالیاں دے کر ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔
تھانہ ربوپورہ کے انچارج انسپکٹر شیام بابو شکلا نے بتایا کہ گیتا بھاٹی نے گزشتہ رات تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ بھارتی کسان یونین مہاسبھا کی قومی صدر ہیں۔ ان کے مطابق پرویش اور ڈمپل نامی دو افراد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ناشائستہ اور نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے پوسٹ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ان پوسٹوں کی وجہ سے وہ ذہنی اور جسمانی طور پر کافی پریشان ہیں۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ واقعے کی رپورٹ درج کرکے پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد