ہیرا نگر سے لاپتہ بی جے پی لیڈر کا بیٹا دہلی میں ملا
جموں،23 ستمبر(ہ س)۔ کٹھوعہ کے ہیرانگر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ایم ایل اے وجے شرما کا لاپتہ بیٹا آدتیہ شرما نئی دہلی میں مل گیا ہے۔ حکام کے مطابق وہ اپنی بہن سے ملاقات کے لیے نئی دہلی گیا تھا اوراب گھرواپس آرہا ہے۔آدتیہ شرما منگل کے روز لاپتہ ہوگی
ہیرا نگر سے لاپتہ بی جے پی لیڈر کا بیٹا دہلی میں ملا


جموں،23 ستمبر(ہ س)۔

کٹھوعہ کے ہیرانگر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ایم ایل اے وجے شرما کا لاپتہ بیٹا آدتیہ شرما نئی دہلی میں مل گیا ہے۔ حکام کے مطابق وہ اپنی بہن سے ملاقات کے لیے نئی دہلی گیا تھا اوراب گھرواپس آرہا ہے۔آدتیہ شرما منگل کے روز لاپتہ ہوگیا تھا، جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے اس کی تلاش کے لیے رات بھر سرچ آپریشن چلایا۔

پولیس نے بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں سمیت مختلف مقامات پر تلاش کی اور ممکنہ سراغ کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگالی۔ حکام نے بتایا کہ آدتیہ کی بہن نے اہل خانہ کو نئی دہلی میں اس کی موجودگی کے بارے میں اطلاع دی، جس کے بعد اس کے گھر واپس آنے کی تصدیق ہوئی۔گیارہویں جماعت کا طالب علم آدتیہ منگل کی شام تقریباً 5 بجے ایک بس میں سوار ہوا تھا اور اس کے بعد نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگیا تھا۔جس کے بعد پولیس نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن چلایا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande