امتیاز علی کے گھر جلد بجے گی شہنائی، بیٹی ایدا علی نے کی کرش اگروال سے منگنی
ممبئی، 23 ستمبر (ہ س)۔ معروف فلم ہدایت کار امتیاز علی کی بیٹی ایدا علی نے اپنے دیرینہ دوست اور بوائے فرینڈ کرش اگروال کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ نجی تقریب میں ہونے والی منگنی کی ایک تصویر امتیاز علی نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور ہونے وا
امتیاز علی کے گھر جلد بجے گی شہنائی، بیٹی ایدا علی نے کی کرش اگروال سے منگنی


ممبئی، 23 ستمبر (ہ س)۔ معروف فلم ہدایت کار امتیاز علی کی بیٹی ایدا علی نے اپنے دیرینہ دوست اور بوائے فرینڈ کرش اگروال کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ نجی تقریب میں ہونے والی منگنی کی ایک تصویر امتیاز علی نے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور ہونے والے داماد کے لیے مداحوں اور خیرخواہوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اپیل کی۔

شیئر کی گئی تصویر میں ایدا اور کرش ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر ایدا ہلکے گلابی رنگ کے گاؤن میں، جبکہ کرش سیاہ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیے۔ دونوں کے چہروں پر منگنی کی خوشی نمایاں ہے۔ تصویر کے ساتھ امتیاز علی نے لکھا، ’’آپ کی دعاؤں کے طلب گار ہیں۔‘‘

اس سے قبل کرش نے ناروے کی برف پوش پہاڑیوں کے درمیان گھٹنے کے بل بیٹھ کر ایدا کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔اید ا علی بھی اپنے والد کی طرح فلم سازی کی دنیا میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں مختصر فلم ’لفٹ‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق 24 سالہ کرش ایک ہیج فنڈ کمپنی میں کوانٹیٹیٹو ریسرچر کے طور پر کام کرتے ہیں۔اید ا اور کرش دونوں کو سیر و تفریح کا شوق ہے اور وہ طویل عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ منگنی کے بعد اب دونوں خاندانوں میں شادی کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande