چنئی کے علاوہ بیشتر صرافہ بازاروں میں سونا سستا، چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 23 ستمبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران چنئی کے علاوہ بیشتر دیگر صرافہ بازاروں میں گراوٹ کا رجحان بنا ہوا ہے۔ دوسری جانب چنئی میں آج سونے کی قیمت میں معمولی تیزی درج کی گئی ہے۔ وہیں چاندی کی قیمت میں آج کوئی تبد
Bullion-Market-Gold-Silver


نئی دہلی، 23 ستمبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران چنئی کے علاوہ بیشتر دیگر صرافہ بازاروں میں گراوٹ کا رجحان بنا ہوا ہے۔ دوسری جانب چنئی میں آج سونے کی قیمت میں معمولی تیزی درج کی گئی ہے۔ وہیں چاندی کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سونے کی قیمت میں تبدیلی کے باعث چنئی کے علاوہ ملک کے دیگر صرافہ بازاروں میں سونا 1,300 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,400 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے۔ وہیں چنئی میں سونا 150 روپے فی 10 گرام سے لے کر 170 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔

قیمت میں اس تبدیلی کی وجہ سے ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا آج 1,53,170 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,54,740 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,40,390 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,41,840 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باعث یہ چمکدار دھات دہلی صرافہ بازار میں آج بھی 2,49,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,53,320 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,40,540 روپے فی 10 گرام درج کی گئی۔ وہیں ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,53,170 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,40,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,53,220 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,40,440 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,54,740 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر اور 22 کیرٹ سونا 1,41,840 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,53,170 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,40,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,53,220 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,40,440 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,53,320 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,40,540 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,53,220 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,40,440 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,53,320 روپے فی 10 گرام کی سطح پر اور 22 کیرٹ سونا 1,40,540 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونا کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا نظر آ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,53,170 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,40,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande