آئی آئی ٹی روڑکی جلسہ تقسیم اسناد: دوسرے روز 1424 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں
۔ جلسہ تقسیم اسناد طلبہ کی برسوں کی محنت کا جشن ہے: ہرش وردھن چیتلے
جلسہ تقسیم اسناد طلبہ کی برسوں کی محنت کا جشن ہے: ہرش وردھن چیتلے


ہریدوار، 20 ستمبر (ہ س)۔ آئی آئی ٹی روڑکی کے دو روزہ جلسہ تقسیم اسناد کی اتوار کو اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ دوسرے روز 1,424 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ ان میں 518 پی ایچ ڈی، تین ریسرچ اسکالرز اور 903 ایم ٹیک طلبہ شامل رہے۔ پہلے روز 1,277 طلبہ کو ڈگریاں دی گئی تھیں۔ اس طرح دو دنوں میں مجموعی طور پر 2,701 طلبہ نے ڈگریاں حاصل کیں۔

دوسرے روز کی تقریب کا آغاز روایتی شوبھایاترا کے ساتھ ہوا۔ تقریب میں ہیرو موٹوکارپ کے چیئرمین ہرش وردھن چیتلے بطور مہمان خصوصی اور آئل میکس انرجی کے بانی وکرم گرگ بطور مہمانِ اعزازی موجود رہے۔ ہرش وردھن چیتلے نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ تقسیم اسناد طلبہ کی برسوں کی سخت محنت، ریاضت اور کامیابیوں کا جشن ہے۔ آئی آئی ٹی روڑکی جیسے عالمی شہرت یافتہ ادارے سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ سے توقع ہے کہ وہ معاشرے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ٹیکنالوجی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، ایسے میں طلبہ کو اپنے علم اور مہارتوں کا استعمال نئی چیلنجز کے حل اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کرنا چاہیے۔

وکرم گرگ نے کہا کہ ڈگری حاصل کرنا طلبہ کے تعلیمی سفر کا اختتام نہیں، بلکہ ایک نئی ذمہ داری اور نئے سفر کا آغاز ہے۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ جدت طرازی، تحقیق اور صنعت کاری کے شعبوں میں آگے بڑھتے ہوئے ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔

ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر کے کے پنت نے ادارے کی کامیابیوں کی تفصیلات پیش کیں۔ اس موقع پر نائب ڈائریکٹر پروین گرگ سمیت ادارے کے ڈین، پروفیسرز، افسران، طلبہ اور ان کے اہل خانہ بڑی تعداد میں موجود رہے۔ ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میں خاصا جوش و خروش اور خوشی دیکھنے کو ملی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande