
لکھنو، 20 ستمبر (ہ س)۔ ایک مشترکہ کارروائی میں اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو کے چنہٹ پولیس اسٹیشن کی پولیس اور نگرانی نے ایک نوجوان کے قتل کے سلسلے میں 25,000 روپے کے انعامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
اسٹیشن ہاوس آفیسر دنیش چندر مشرا نے اتوار کو بتایا کہ سلطان پور کے رہائشی اشتیاق احمد نے جون کے دوسرے دن پولیس اسٹیشن میں چھوٹے بھائی گلفام احمد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں تحقیقات سے پتہ چلا کہ لاپتہ نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔ اس بنیاد پر تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے ملزم سمیر اور محمد ساحل کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ مقدمے کا تیسرا ملزم فرار تھا۔ حکام نے مطلوب ملزم کی گرفتاری پر 25,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔
متوفی کے بھائی اشتیاق نے 19 ستمبر کو دوبارابھائی کے معاملہ میں مطلوب کی گرفتاری کے لیے شکایت درج کرائی۔ پولیس اور نگرانی ٹیم کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر، بارابنکی ضلع کے چھلگانوا چھوٹی تکیہ کے رہائشی، 25,000 روپے کے انعامی توفیق احمد کو رائے پور بابو گاو¿ں کے چوراہے کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیشگی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی