
جموں, 20 ستمبر(ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ کے تحصیل ٹھاٹھری کے باغ برشالہ علاقے میں واقع شیپ کوارٹرز کے قریب مشتبہ حالات میں ایک 54 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ڈوڈہ کی ایک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق لاش کو ہفتہ کی شام تقریباً 7 بجے مزید طبی و قانونی کارروائی کے لیے ڈوڈہ منتقل کیا گیا تھا۔پولیس نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ لاش کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر