ایشین گیمز میں بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کی دھماکہ خیز شروعات، انڈونیشیا کو 13-1 سے شکست
کاکامی گاہارا (جاپان)، 20 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز 2026 میں اپنی مہم کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ کیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے اتوار کو پول اے کے مقابلے میں انڈونیشیا کو 13-1 سے زبردست شکست دی۔ گیفو پری فیکچرل گرین اسٹیڈیم میں
ایشین گیمز میں بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کی دھماکہ خیز شروعات، انڈونیشیا کو 13-1 سے شکست


کاکامی گاہارا (جاپان)، 20 ستمبر (ہ س)۔

بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز 2026 میں اپنی مہم کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ کیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے اتوار کو پول اے کے مقابلے میں انڈونیشیا کو 13-1 سے زبردست شکست دی۔

گیفو پری فیکچرل گرین اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں بھارت نے ابتدا ہی سے اپنا غلبہ برقرار رکھا۔ میچ میں بھارت کی جانب سے آٹھ مختلف کھلاڑیوں نے گول کیے۔ دِل پریت سنگھ سب سے نمایاں کھلاڑی رہے، جنہوں نے تنہا چار گول داغے۔

مقابلے کے چھٹے منٹ میں شیلانند لاکڑا نے گول کرکے بھارتی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔ اس کے بعد 12ویں منٹ میں ابھیشیک نے بھارت کی برتری دگنی کر دی۔ انڈونیشیا کے گول کیپر نے ابتدائی مرحلے میں بھارت کی کچھ کوششوں کو ناکام بنایا، لیکن بھارتی ٹیم نے اپنا دباو¿ برقرار رکھا۔ پہلے کوارٹر کے اختتام تک بھارت 2-0 سے آگے تھا۔

دوسرے کوارٹر میں دِل پریت سنگھ نے دو منٹ کے اندر، 18ویں اور 19ویں منٹ میں، دو گول کرکے بھارت کی برتری 4-0 کر دی۔ اس کے بعد 19ویں منٹ میں راجندر سنگھ نے بہترین فنشنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کیا، جبکہ 21ویں منٹ میں مندیپ سنگھ نے بھی اپنا پہلا گول داغ دیا۔ ہرمن پریت سنگھ نے 28ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے ایک اور گول کیا۔ بھارت نے ہاف ٹائم تک 7-0 کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔

انڈونیشیا نے تیسرے کوارٹر کے آغاز میں اپنا پہلا گول کیا۔ اولیا العرش نے 33ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے اسکور 7-1 کر دیا۔ بھارت نے فوراً جواب دیا اور 35ویں منٹ میں شیلانند لکرا نے اپنا دوسرا گول داغ دیا۔ اس کے بعد دِل پریت سنگھ نے 37ویں منٹ میں اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ سکھ جیت سنگھ نے 38ویں منٹ میں گول کرکے تیسرے کوارٹر کے اختتام تک بھارتی ٹیم کی برتری 10-1 کر دی۔

آخری کوارٹر میں بھی بھارت نے اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھا۔ جگراج سنگھ نے 47ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کی دوسری کوشش کو گول میں تبدیل کر دیا، جب کہ ان کی پہلی کوشش کو ایک دفاعی کھلاڑی نے روک دیا تھا۔ سکھ جیت سنگھ نے 48ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کیا۔ اس کے بعد 49ویں منٹ میں دِل پریت سنگھ نے میچ کا اپنا چوتھا گول داغ کر بھارت کی برتری 13-1 کر دی۔

میچ کے باقی وقت میں انڈونیشیا نے سرکل میں گیند پر قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کی، لیکن بھارتی دفاعی صف نے اسے زیادہ مواقع فراہم نہیں کیے۔

انڈونیشیا کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ بھارت نے پول اے میں اپنی مہم کا مضبوط آغاز کیا ہے۔ اب بھارتی ٹیم اپنے اگلے مقابلے میں 22 ستمبر کو سری لنکا کا سامنا کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande