
رانچی، 2 ستمبر (ہ س)۔
جھارکھنڈ میں اس مانسون سیزن کے دوران بارش اب معمول کے قریب پہنچ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جون سے 2 ستمبر تک ریاست میں 815.6 ملی میٹر کے معمول کے اوسط کے مقابلے میں 818.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح ریاست میں اب تک تقریباً معمول کے مطابق بارش ہوئی ہے۔
وہیں جھارکھنڈ کے اوپر بنا کم دباو¿ کا علاقہ مدھیہ پردیش کی جانب بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ریاست میں شدید بارش کی سرگرمیوں میں کمی آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ 220 ملی میٹر بارش رانچی کے کانکے میں ریکارڈ کی گئی۔ دارالحکومت رانچی میں 40.1 ملی میٹر اور بوکارو میں 53.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
اس دوران ریاست کے کئی دیگر حصوں میں بھی شدید بارش ہوئی۔ نالا میں 202.6 ملی میٹر، جامتاڑا میں 136.8 ملی میٹر، تلیا ڈی وی سی میں 128.4 ملی میٹر، تلیا میں 118 ملی میٹر، فتح پور میں 110.4 ملی میٹر، کرماتانڈ میں 107.2 ملی میٹر اور نارائن پور میں 100.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ بگودر میں 94.6 ملی میٹر، نیم ڈیہہ میں 91.2 ملی میٹر، بھورکنڈا میں 91 ملی میٹر، گریڈیہہ میں 86 ملی میٹر، سریا میں 82.6 ملی میٹر، سکیٹیا میں 80.4 ملی میٹر، چندرپورہ میں 79 ملی میٹر، کونیر میں 78.2 ملی میٹر، جمووا میں 77.4 ملی میٹر اور نند ڈیہہ میں 75.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ریاست کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
بدھ کو دارالحکومت رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے ہی آسمان پر بادل چھائے رہے۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ