
نئی دہلی، 2 ستمبر (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران زبردست گراوٹ کا رجحان برقرار نظر آ رہا ہے۔ چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر حصوں میں آج سونا 2,090 روپے فی 10 گرام سے لے کر 2,680 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے۔ وہیں چنئی میں سونے کی قیمت آج 1,950 روپے فی 10 گرام سے لے کر 2,130 روپے فی 10 گرام تک گر گئی ہے۔ چاندی بھی آج بیشتر صرافہ بازاروں میں 5,000 روپے فی کلوگرام تک سستی ہو گئی ہے۔
قیمتوں میں تبدیلی کے باعث ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا آج 1,54,080 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,54,630 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,41,240 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,41,740 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی گراوٹ آنے کے باعث یہ چمکدار دھات دہلی صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران 2,49,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,54,230 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,41,390 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,54,080 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,54,130 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,41,290 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان اہم شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,54,630 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,740 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,54,080 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,54,130 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,41,290 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,54,230 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,54,130 روپے فی 10 گرام کی سطح پر ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,41,290 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,54,230 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,390 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمزوری کا رجحان برقرار نظر آ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,54,080 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,41,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد