ڈبلیو سی پی ایل میں کھیلنے سے بھارتی خواتین کرکٹرز کو بڑا تجربہ حاصل ہوگا : جھولن گوسوامی
بارباڈوس، 17 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی خواتین کرکٹرز کے لیے خواتین کیریبین پریمیئر لیگ (ڈبلیو سی پی ایل) میں کھیلنا غیر ملکی حالات کو سمجھنے اور اپنے کھیل کو بہتر بنانے کا اہم تجربہ ہے۔ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز خواتین ٹیم کی ہیڈ کوچ اور سابق بھارتی تیز گیند
ڈبلیو سی پی ایل میں کھیلنے سے بھارتی خواتین کرکٹرز کو بڑا تجربہ حاصل ہوگا : جھولن گوسوامی


بارباڈوس، 17 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی خواتین کرکٹرز کے لیے خواتین کیریبین پریمیئر لیگ (ڈبلیو سی پی ایل) میں کھیلنا غیر ملکی حالات کو سمجھنے اور اپنے کھیل کو بہتر بنانے کا اہم تجربہ ہے۔ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز خواتین ٹیم کی ہیڈ کوچ اور سابق بھارتی تیز گیند باز جھولن گوسوامی نے کہا کہ گھریلو ماحول سے باہر نکل کر مختلف حالات میں کھیلنے سے کھلاڑیوں کو مستقبل میں بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

ڈبلیو سی پی ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جیمِمہ روڈریگز پہلے ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیل چکی ہیں، جبکہ یاستیکا بھاٹیا اس سیزن میں ٹیم کا حصہ ہیں۔ شیکھا پانڈے بھی کئی برسوں سے ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں۔

جھولن نے جمعرات کو فرنچائز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا، “ایک کرکٹر کی حیثیت سے جب آپ اپنے مانوس ماحول سے باہر نکل کر کھیلتے ہیں تو آپ کو بہت تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ یقینی طور پر یہ مستقبل میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی بھارتی لڑکیوں کو اس طرح کا موقع ملتا ہے تو وہ یہاں آکر کھیلنا پسند کرتی ہیں۔”

انہوں نے کہا، “آخرکار آپ اچھی معیار کی اور مسابقتی کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں۔ ڈبلیو سی پی ایل مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ اس سال ہم نے ایک اور ٹیم شامل کی ہے، اس لیے پورے ٹورنامنٹ میں مسابقت محسوس کی جا سکتی ہے۔”

جھولن نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے لیے کیریبین حالات میں کھیلنا اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہاں انہیں کئی کام خود کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا، “ہماری لڑکیوں کے لیے یہ اچھی بات ہے کہ وہ اپنے مانوس ماحول سے باہر نکل کر اس طرح کے ٹورنامنٹ میں کھیل رہی ہیں۔ بھارت میں جب بھی آپ کسی چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں تو بہت سی چیزیں آسانی سے دستیاب ہو جاتی ہیں، لیکن یہاں آپ کو خود بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔”

انہوں نے کہا، “یہ ہماری لڑکیوں کے لیے اچھی بات ہے۔ جب وہ یہاں آکر یہ تجربہ حاصل کرتی ہیں تو مستقبل میں بہت اچھے فیصلے کرنے والی کھلاڑی بن سکتی ہیں۔”

ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز ویمنز ٹیم نے ڈبلیو سی پی ایل کے افتتاحی ایڈیشن میں 2022 میں خطاب جیتا تھا۔ ٹیم اب 2026 ایڈیشن کے فائنل میں گیانا ایمازون واریئرز ویمنز ٹیم کا سامنا کرے گی۔ فائنل جمعرات کو کینسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔ مقابلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا، جبکہ بھارت میں میچ رات 11:30 بجے سے دیکھا جا سکے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande