پردھان منتری سنگرہالیہ میں من کی بات پر مبنی تصویری نمائش کا افتتاح
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ پردھان منتری سنگرہالیہ (وزیر اعظم میوزیم) میں جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے پروگرام ’من کی بات‘ پر مبنی ایک تصویری نمائش کا افتتاح ان کے سابق پرنسپل سکریٹری نرپیندر مشرا نے کیا۔ اس موقع
نرپیندر مشرا نمائش کا مشاہدہ کرتے ہوئے


نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س)۔ پردھان منتری سنگرہالیہ (وزیر اعظم میوزیم) میں جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے پروگرام ’من کی بات‘ پر مبنی ایک تصویری نمائش کا افتتاح ان کے سابق پرنسپل سکریٹری نرپیندر مشرا نے کیا۔ اس موقع پر میوزیم کے ڈائریکٹر اشونی لوہانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

نمائش کو خصوصی قرار دیتے ہوئے نرپیندر مشرا نے 2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد کے دور کو یاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت وزیر اعظم عوام سے براہِ راست رابطہ قائم کرنے اور ہر فرد تک رسائی حاصل کرنے کا کوئی راستہ تلاش کر رہے تھے۔ اس دوران ان کی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت میں یہ نکتہ سامنے آیا کہ امریکہ میں ایک صدر عوام سے رابطے کے لیے باقاعدگی سے ریڈیو کا استعمال کیا کرتے تھے۔

قابلِ ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش کو ’سیوا دیوس: جن سیوا کے 25 سال‘ (یومِ خدمت: عوامی خدمت کے 25 سال) کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ وہیں پردھان منتری سنگرہالیہ میں ہندوستان کے تمام سابق وزرائے اعظم کے یومِ پیدائش کو خصوصی طور پر منایا جاتا ہے اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande