تریپورہ میں 40 کروڑ روپے کی یابا نامی نشہ آور گولیاں ضبط ، ٹرک ڈرائیور گرفتار
اگرتلہ، 16 ستمبر (ہ س)۔ تریپورہ پولیس، آسام رائفلز اور ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کی مشترکہ ٹیم نے شمالی تریپورہ کے پانی ساگر ناکا علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً پانچ لاکھ یابا گولیاں ضبط کی ہیں۔ برآمد شدہ گولیوں کی بین
تریپورہ میں 40 کروڑ روپے کی یابا نامی نشہ آور گولیاں ضبط ، ٹرک ڈرائیور گرفتار


اگرتلہ، 16 ستمبر (ہ س)۔ تریپورہ پولیس، آسام رائفلز اور ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کی مشترکہ ٹیم نے شمالی تریپورہ کے پانی ساگر ناکا علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً پانچ لاکھ یابا گولیاں ضبط کی ہیں۔ برآمد شدہ گولیوں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 40 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

پانی ساگر کے ایس ڈی پی او کشل شیشودیا کے مطابق، سکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ آسام سے ایک ٹرک کے ذریعے منشیات کی کھیپ تریپورہ لائی جا رہی ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ ٹیم نے آسام سے اگرتلہ کی طرف جا رہے ٹاٹا ٹرک کو پانی ساگر ناکا پر روک کر تلاشی لی۔

ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی گہری تلاشی کے دوران ٹرک کے اندر خصوصی طور پر بنائے گئے ایک خفیہ کیبن کا پتہ چلا۔ اسی چھپے ہوئے کمرے میں یابا گولیاں رکھی گئی تھیں۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ معاملے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اس کارروائی کی اطلاع شیئر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اسے ’نشہ سے پاک تریپورہ‘ مہم کی سمت میں ایک اہم کارروائی قرار دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande