ویمنز ایشیا کپ فائنل: کرانتی گوڑ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل
دبئی، 14 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی تیز گیند باز کرانتی گوڑپر سری لنکا کے خلاف ویمنز ایشیا کپ فائنل کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا
جرمانہ


دبئی، 14 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستانی تیز گیند باز کرانتی گوڑپر سری لنکا کے خلاف ویمنز ایشیا کپ فائنل کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے تادیبی ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

کرانتی کو کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا۔ یہ شق زبان، اعمال یا اشاروں کے استعمال سے متعلق ہے جو بین الاقوامی میچ میں بلے باز کے آوٹ ہونے کے بعد بلے باز کی طرف اشاروں کنایوں میں جارحانہ ردعمل کو بے عزتی یا اکسانے پر محمول کرتا ہے۔

یہ واقعہ سری لنکا کی اننگز کے پہلے اوور میں پیش آیا۔ اوپنر امیشا دلانی کو آو¿ٹ کرنے کے بعد کرانتی نے پویلین کی طرف اشارہ کیا تھا۔ 24 ماہ کی مدت میں یہ اس کا پہلا جرم ہے۔

کرانتی نے اپنا جرم تسلیم کیا اور آئی سی سی انٹرنیشنل میچ ریفری پینل کی سپریا رانی داس کی تجویز کردہ سزا کو بھی قبول کر لیا۔ اس لیے باضابطہ سماعت کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ یہ الزام میدان میں موجود امپائر سلیمہ امتیاز اور شتیرا ذاکر جیسی، تھرڈ امپائر رقیہ سلطان اور فورتھ امپائر ہمایرا فرح نے عائد کیا۔

لیول-1 کی خلاف ورزی کے لیے کم از کم سزا سرکاری سرزنش ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ 50 فیصد میچ فیس جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہو سکتے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف جمعہ کو ہونے والے ویمنز ایشیا کپ سیمی فائنل میں سست اوور ریٹ برقرار رکھنے پر پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ سزا آئی سی سی انٹرنیشنل میچ ریفری پینل کی جی ایس لکشمی نے دی۔ وقت کی حدکی چھوٹ کو مدنظر رکھنے کے بعد پاکستان کو ہدف سے ایک اوور کم پایا گیا۔

کھلاڑیوں اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے لیے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت، کھلاڑیوں کو ان کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے کیونکہ ان کی ٹیم مقررہ وقت میں گیند بازی کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے جرم کا اعتراف کیا اور مجوزہ سزا کو قبول کر لیا، اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔ آن فیلڈ امپائرز ورندا راٹھی اور شتیرا ذاکر جیسی، تھرڈ امپائر رقیہ سلطان اور فورتھ امپائر رباب احسن نے سلو اوور ریٹ کا الزام لگایا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande