
ماسکو، 14 ستمبر (ہ س)۔
روس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اس اپیل کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں انہوں نے یوکرین سے روس میں ڈیزل کی پیداوار سے وابستہ تنصیبات پر حملے روکنے کو کہا ہے۔ تاہم کریملن نے عالمی توانائی بازار میں موجودہ عدم استحکام کے لیے بنیادی طور پر خلیج فارس کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے گزشتہ روز یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے روسی ڈیزل کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے حملے بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کے نتیجے میں ایندھن کی قلت پیدا ہو رہی ہے، جس کا اثر پوری دنیا پر پڑ رہا ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری اقتصادی بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے کی کسی بھی اپیل کا خیرمقدم کیا جانا چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ