
نئی دہلی، 13 ستمبر (ہ س)۔
ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی آر بی و سی ای او) ستیش کمار نے اتوار کو سیکٹر-145 میں واقع ڈیڈی کیٹڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل) کے کارپوریٹ دفتر کا دورہ کیا۔
انہوں نے مرکزی کنٹرول نظام، ریلوے ٹریک، آپریشنل انتظامات اور سکیورٹی سے متعلق مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈی ایف سی سی آئی ایل کے ٹریک پر چلنے والی ہر مال گاڑی کی کمپیوٹرائزڈ نگرانی کے نظام کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ خامیوں کی ابتدائی سطح پر ہی نشاندہی کرکے ان کا فوری حل یقینی بنایا جائے۔
دورے کے دوران ستیش کمار نے وار روم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مال گاڑیوں کی 24 گھنٹے نگرانی کے لیے ایسا مخصوص ڈیش بورڈ تیار کرنے کی ہدایت دی، جس کے ذریعے ریلوے ٹریک میں موجود خامیوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ