بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی ، گجرات پولیس نے کٹھوعہ میں چھاپے مارے
جموں, 12 ستمبر (ہ س): بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے نام پر تقریباً 5 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں گجرات پولیس نے کٹھوعہ کے راج باغ اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ نوجوانوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق مذکو
بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی ، گجرات پولیس نے کٹھوعہ میں چھاپے مارے


جموں, 12 ستمبر (ہ س): بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے نام پر تقریباً 5 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں گجرات پولیس نے کٹھوعہ کے راج باغ اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ نوجوانوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوانوں پر گجرات کی ایک کمپنی سمیت بعض افراد کو بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے ذریعے زیادہ منافع دلانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے الزامات ہیں۔گجرات پولیس کی ٹیم نے ملزمان کی تلاش میں ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائی کی، تاہم چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان گھروں پر موجود نہیں ملے۔ پولیس نے بعد ازاں ان کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ کرکے معاملے سے متعلق ضروری معلومات حاصل کیں۔پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی مبینہ دھوکہ دہی کی اصل رقم، ملزمان کے کردار اور کیس سے متعلق دیگر حقائق سامنے آسکیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande