بی سی سی آئی نے سینٹر آف ایکسی لینس میں ہیڈ–اسپورٹس سائنس اینڈ میڈیسن کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کیں
نئی دہلی، 11 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو بنگلورو واقع سینٹر آف ایکسی لینس میں ہیڈ–اسپورٹس سائنس اینڈ میڈیسن کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس عہدے کے لیے منتخب امیدوار بی سی سی آئی کی ایلیٹ کرکٹ اور سینٹر آف
Sports-Cricket-BCCI-Applications-For-Head-At-COE


نئی دہلی، 11 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو بنگلورو واقع سینٹر آف ایکسی لینس میں ہیڈ–اسپورٹس سائنس اینڈ میڈیسن کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس عہدے کے لیے منتخب امیدوار بی سی سی آئی کی ایلیٹ کرکٹ اور سینٹر آف ایکسی لینس سے متعلق کھیل سائنس اور طبی خدمات کو اسٹریٹجک اور آپریشنل قیادت فراہم کرے گا۔

اس عہدے کی ذمہ داریوں میں سینٹر آف ایکسی لینس کے ہیڈ آف فزیوتھیریپی، بھارتی ٹیم کے ہیڈ آف فزیوتھیریپی، ہیڈ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ اور بھارتی ٹیم کی اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ ٹیم کی قیادت بھی شامل ہوگی۔ منتخب امیدوار قومی ٹیم اور سینٹر آف ایکسی لینس کے کوچز، کرکٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور دیگر پرفارمنس ماہرین کے ساتھ مل کر بھارتی کھلاڑیوں کے لیے مربوط معاونتی پروگرام تیار کرے گا۔

بی سی سی آئی کے مطابق، اس عہدے پر کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، چوٹ سے بچاو¿ اور بحالی، جسمانی نشوونما، تحقیق، اختراع اور متعلقہ ٹیکنالوجی و خدمات کو اپنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ہیڈ–اسپورٹس سائنس اینڈ میڈیسن کی اہم ذمہ داریوں میں کھیل سائنس و طبی شعبے کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر اور فریم ورک تیار کرنا، طبی اور کلینیکل نظام کی نگرانی، خدمات کی فراہمی، خطرات کا انتظام اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود یقینی بنانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ چوٹ سے بچاو¿، کھلاڑیوں کی ریکوری اور بحالی، بیماری و صحت کے انتظام اور طویل مدتی جسمانی نشوونما سے متعلق پروگراموں کی نگرانی بھی کرنا ہوگی۔

امیدوار کو کارکردگی کے معیارات، معیار کے انتظام، تحقیق اور اختراع کو فروغ دینا ہوگا۔ اس میں شعبے کی تحقیقی یونٹ تیار کرنا اور کھیل و طبی شعبے کے اہم اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا بھی شامل ہے۔ شعبے کی منصوبہ بندی، بجٹ، کارکردگی کے انتظام اور پیشہ ورانہ ترقی کی ذمہ داری بھی منتخب امیدوار کی ہوگی۔

تعلیمی لیاقت اور تجربہ

درخواست دہندہ کے پاس اسپورٹس سائنس یا متعلقہ شعبے میں ماسٹر ڈگری ہونی چاہیے، جبکہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے امیدوار کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدوار کے پاس کثیر شعبہ جاتی پرفارمنس ٹیموں کے انتظام اور اسٹریٹجک قیادت کے عہدے پر کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔

امیدوار کو پیشہ ورانہ یا اولمپک کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے لیے اسپورٹس سائنس یا میڈیسن سے متعلق اسٹریٹجک منصوبے تیار کرنے اور انہیں نافذ کرنے کا وسیع تجربہ ہونا چاہیے۔ متعلقہ کھیل سائنس یا طبی شعبے میں موجودہ پیشہ ورانہ منظوری یا لائسنس بھی ضروری ہے۔

کارکردگی پر مبنی تحقیق، کھلاڑیوں کی طویل مدتی جسمانی نشوونما اور علاقائی پرفارمنس و کھیل اداروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اضافی خوبی تصور کیا جائے گا۔ چیف میڈیکل آفیسر یا میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر سابقہ تجربہ، اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن میں خصوصی اہلیت اور میڈیکل و کلینیکل گورننس کا تجربہ اضافی قابلیت کے طور پر شمار کیا جائے گا۔

اس عہدے کے لیے ایک آسامی ہے اور عمر کی حد 60 سال سے کم رکھی گئی ہے۔ منتخب امیدوار کو بنگلورو واقع بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں کام کرنا ہوگا اور وہ ہیڈ آف کرکٹ–سینٹر آف ایکسی لینس کو رپورٹ کرے گا۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار 30 ستمبر کو شام 5 بجے تک اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست دینے کا طریقہ کار اور تفصیلی جاب ڈسکرپشن بی سی سی آئی کی جانب سے جاری سرکاری اطلاع میں دستیاب ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande