ویتنام اوپن: تنوی شرما مالویکا بنسوڑ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل
ہو چی منہ سٹی، 11 ستمبر (ہ س)۔ ٹاپ سیڈ ہندوستانی کھلاڑی تنوی شرما نے جمعہ کو ہم وطن ساتویں سیڈ مالویکا بنسوڑ کو سخت مقابلے میں 21-18، 15-21، 21-14 سے شکست دے کر ویتنام اوپن سپر 100 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ دنیا
ویتنام اوپن: تنوی شرما مالویکا بنسوڑ کو شکست دے کر سیمی فائنل میںداخل


ہو چی منہ سٹی، 11 ستمبر (ہ س)۔ ٹاپ سیڈ ہندوستانی کھلاڑی تنوی شرما نے جمعہ کو ہم وطن ساتویں سیڈ مالویکا بنسوڑ کو سخت مقابلے میں 21-18، 15-21، 21-14 سے شکست دے کر ویتنام اوپن سپر 100 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

دنیا کی 27ویں نمبر کی کھلاڑی تنوی نے پہلے گیم میں خراب شروعات کے باوجود شاندار واپسی کی۔ مالویکا نے 13-6 کی برتری حاصل کرلی تھی، لیکن تنوی نے اگلے 13 میں سے 10 پوائنٹس جیت کر اسکور 16-16 سے برابر کردیا۔ دباؤ کے باوجود انہوں نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا اور پہلا گیم 21-18 سے جیت لیا۔

دوسرے گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا اور برتری مسلسل تبدیل ہوتی رہی۔ تاہم آخری مرحلے میں مالویکا نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیم 21-15 سے جیت لیا اور مقابلہ فیصلہ کن تیسرے گیم تک پہنچا دیا۔

فیصلہ کن گیم کے آغاز میں بھی دونوں کھلاڑی برابر کی ٹکر دیتی نظر آئیں، لیکن وقفے کے بعد تنوی نے اپنی رفتار بڑھا دی اور برتری حاصل کرلی۔ اس کے بعد انہوں نے مالویکا کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا اور 21-14 سے گیم جیت کر آخری چار میں اپنی جگہ پکی کرلی۔دوسری جانب تیسری سیڈ ایشارانی باروا نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں چینی تائپے کی ہوانگ چنگ پنگ کو 21-15، 21-18 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔

سیمی فائنل میں تنوی کا مقابلہ تھائی لینڈ کی ٹونرُگ سہینگ اور سارنراک وِتیدسارن کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح سے ہوگا، جبکہ ایشارانی کا سامنا رکشیتا سری یا مانسی سنگھ میں سے کسی ایک سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande