
رائے پور، 11 ستمبر (ہ س)۔
مرکزی وزیر زراعت وکسان بہبود شیوراج سنگھ چوہان نے چھتیس گڑھ میں زرعی تحقیق، حیاتیاتی دباو¿ کے انتظام اور کسانوں پر مرکوز ٹیکنالوجیز کی ترقی میں بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر) کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایوٹک اسٹریس مینجمنٹ (آئی سی اے آر-این آئی بی ایس ایم)، رائے پور کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے زرعی منظرنامے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز کا حل تلاش کرنے کے لیے سائنسی تحقیق، جدت اور نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی ضروری ہے۔
مرکزی وزیر زراعت کی جمعہ کو رائے پور آمد پر سوامی وویکانند ہوائی اڈے پر وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائے، وزیر زراعت رام وچار نیتام اور سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران آئی سی اے آر-این آئی بی ایس ایم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی کے رائے نے مرکزی وزیر سے ملاقات کرکے ادارے کے تحقیقی پروگراموں، تکنیکی اقدامات اور اہم منصوبوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
ڈاکٹر رائے نے فصلوں میں کیڑوں اور بیماریوں سمیت مختلف حیاتیاتی دباؤ سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے ادارے کی جانب سے کی جانے والی تحقیق اور تکنیکی کوششوں سے مرکزی وزیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے فصلوں کی پیداوار بڑھانے، زرعی شعبے کی مزاحمتی صلاحیت مضبوط کرنے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے تیار کی جانے والی پائیدار اور کسان دوست ٹیکنالوجیز کے بارے میں بھی معلومات دیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست کے محکمہ زراعت کے ساتھ تال میل قائم کرکے زرعی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو مؤثر بنانے کے لیے بھی ادارے کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مرکزی وزیر زراعت اور ادارے کے ڈائریکٹر کے درمیان ہونے والی ملاقات سے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل کے درمیان زرعی تحقیق، فصلوں پر دباو¿ کے انتظام، تکنیکی جدت اور کسانوں کی بہبود کے شعبوں میں مربوط کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ