پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات
پریاگ راج، 10 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش میں موسم ایک بار پھر کروٹ لینے والا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پریاگ راج سمیت اترپردیش کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ یہ پیشین گوئی جمعرات کو محکمہ موسمیات ہند، لکھنو مر
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ


پریاگ راج، 10 ستمبر (ہ س)۔ اترپردیش میں موسم ایک بار پھر کروٹ لینے والا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پریاگ راج سمیت اترپردیش کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ یہ پیشین گوئی جمعرات کو محکمہ موسمیات ہند، لکھنو مرکز نے جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے مرزا پور، پریاگ راج، سنت رویداس نگر، وارانسی، جونپور اور شاہ جہاں پور نیز آس پاس کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس کے علاوہ سون بھدر، مرزا پور، چندولی، پریاگ راج، وارانسی، غازی پور، جونپور، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، امیٹھی، اعظم گڑھ، مئو، سلطان پور، امبیڈکر نگر، ایودھیا، ہردوئی، فرخ آباد، سیتا پور، شاہ جہاں پور، لکھیم پور کھیری اور پیلی بھیت نیز قرب و جوار کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ ان علاقوں میں آسمانی بجلی چمکنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

چندر شیکھر آزاد یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی، کانپور (سی ایس اے) کے ماہرِ موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے بتایا کہ خلیج بنگال اور آس پاس کے علاقوں سے آنے والی نمی کے اثر سے اتر پردیش کے کئی حصوں میں مقامی سطح پر بادل بن رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اگلے چند گھنٹوں میں پریاگ راج اور آس پاس کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو آسمانی بجلی گرنے کے دوران کھلی جگہوں اور درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کرنے کی صلاح دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے فی الحال شہریوں کو محتاط رہنے اور موسم کی تازہ معلومات سے باخبر رہنے کی صلاح دی ہے۔

وہیں پریاگ راج میں ایک بار پھر گنگا اور جمنا کی آبی سطح میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تاہم موجودہ صورتِ حال قابو میں ہے اور ضلع کے تمام پشتے محفوظ ہیں۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق جمعرات کی صبح 8 بجے یہ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ خطرے کا نشان 84.734 میٹر پر ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نینی میں جمنا ندی کی آبی سطح 81.60 میٹر رہی۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبی سطح میں 8 سینٹی میٹر کا اضافہ درج کیا گیا۔ نینی میں 5.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

فافامئو میں گنگا ندی کی آبی سطح 81.88 میٹر رہی۔ یہاں پانی کی سطح 12 سینٹی میٹر بڑھی ہے، جبکہ 41.6 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔ چھتناگ میں گنگا کی آبی سطح 81.13 میٹر رہی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 سینٹی میٹر کا اضافہ درج ہوا۔ یہاں 29.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بخشی باندھ پر واقع سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے نزدیک پانی کی سطح 81.74 میٹر درج کی گئی۔ یہاں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے انچارج نکھل پرساد نے بتایا کہ ندیوں کی آبی سطح پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ فی الحال صورتِ حال قابو میں ہے اور ضلع کے تمام پشتے محفوظ ہیں۔ پانی کی سطح میں ہونے والی تبدیلیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande