خام تیل کی قیمت میں زبردست تیزی، خام تیل کی قیمت106 ڈالر کے قریب پہنچی
نئی دہلی، 10 ستمبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج 12 مئی کے بعد پہلی مرتبہ برینٹ کروڈ کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 105.83 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ اسی طرح
خام تیل کی قیمت میں زبردست تیزی، خام تیل کی قیمت106 ڈالر کے قریب پہنچی


نئی دہلی، 10 ستمبر (ہ س)۔

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج 12 مئی کے بعد پہلی مرتبہ برینٹ کروڈ کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 105.83 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی آج 100 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 100.88 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین سطح پر کاروبار کرتا نظر آیا۔

دراصل، امریکہ اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی دھمکیوں کے باعث مغربی ایشیا میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ اس کشیدگی کی وجہ سے خلیجی ممالک سے ہونے والی خام تیل کی سپلائی تقریباً ٹھپ ہو گئی ہے۔ اس کا اثر خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ رواں ہفتے کے پہلے چار دنوں میں ہی خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن، 5 ستمبر کو برینٹ کروڈ 96.10 ڈالر فی بیرل کی سطح پر تھا۔ اتوار کی تعطیل کے بعد 7 ستمبر یعنی پیر سے آج تک کی تجارت کے دوران اس کی قیمت میں 9.73 ڈالر فی بیرل، یعنی 10.12 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 92.09 ڈالر فی بیرل کی سطح سے 8.79 ڈالر فی بیرل یعنی 9.55 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔

برینٹ کروڈ نے آج 0.64 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 101.85 ڈالر فی بیرل کی سطح پر کاروبار کا آغاز کیا۔ کاروبار شروع ہونے کے بعد یہ کچھ دیر کے لیے پھسل کر 100.26 ڈالر فی بیرل کی سطح تک بھی آ گیا، لیکن تھوڑی ہی دیر بعد اس میں تیزی آ گئی۔ قیمت میں اس اضافے کے باعث برینٹ کروڈ نے دیکھتے ہی دیکھتے 105 ڈالر فی بیرل کی سطح کو بھی عبور کر لیا اور 105.83 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گیا۔

بھارتی وقت کے مطابق شام 7 بجے برینٹ کروڈ 4.06 ڈالر فی بیرل یعنی 4.01 فیصد کی تیزی کے ساتھ 105.27 ڈالر فی بیرل کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande