
۔
سرینگر، 10 ستمبر،( ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں کے ذریعہ جمعرات کو سری نگر کے ایس ڈی کالونی بٹاملو علاقے میں اچانک تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن کے ایک حصے کے طور پر علاقے میں گھر گھر تلاشی لی۔ ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کے دوران رہائشیوں کے شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی اور سیکورٹی اہلکاروں نے لوگوں کی تلاشی لی۔ یہ آپریشن حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا، علاقے کے مختلف مقامات پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir