جی ایم سی نے پانی کی فراہمی کے لئے اے آئی سسٹم متعارف کرایا
جی ایم سی نے پانی کی فراہمی کے لئے اے آئی سسٹم متعارف کرایا جموں، 10 ستمبر (ہ س)۔ جموں شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی مانیٹرنگ اور آٹومیشن سسٹم متعارف
Jmc


جی ایم سی نے پانی کی فراہمی کے لئے اے آئی سسٹم متعارف کرایا

جموں، 10 ستمبر (ہ س)۔ جموں شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو جدید بنانے کے لیے جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی مانیٹرنگ اور آٹومیشن سسٹم متعارف کرایا ہے۔ جے ایم سی کمشنر ڈاکٹر دیوانش یادو نے جمعرات کو اس نظام کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ جل شکتی محکمہ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد پانی کی فراہمی کے نظام کی حقیقی وقت میں نگرانی، خرابیوں پر فوری کارروائی اور شہریوں کو زیادہ قابلِ اعتماد پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

منصوبے کے تحت جے ایم سی سٹی گرانٹس کے ذریعے پی ایچ ای جموں اربن ایریا کے مختلف ٹیوب ویلوں اور پمپنگ اسٹیشنوں پر 418 اے آئی پر مبنی پینل نصب کیے جا رہے ہیں، جن پر تقریباً 5.83 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اے آئی سسٹم کو الیکٹریکل سگنیچر اینالیسس (ای ایس اے) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، جس کے ذریعے پمپوں اور موٹروں کے برقی اور آپریشنل پیرامیٹرز کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ موبائل ایپ کے ذریعے پی ایچ ای ڈی انجینئرز پمپوں کو دور بیٹھ کر آن یا آف کرنے کے ساتھ ساتھ پمپنگ اسٹیشنوں کی حقیقی وقت میں صورتحال بھی دیکھ سکیں گے۔

حکام کے مطابق نظام ڈرائی رننگ، اوور لوڈنگ، ریورس فیز، فیز امبیلنس، وولٹیج اور فریکوئنسی میں اتار چڑھاؤ اور شارٹ سرکٹ کی صورت میں خودکار تحفظ اور الرٹس فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ چوری، غیر مجاز داخلے اور چھیڑ چھاڑ سے متعلق الرٹس بھی سسٹم میں شامل کیے گئے ہیں۔اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے پمپوں میں پیدا ہونے والی خرابیوں اور غیر معمولی صورتحال کی ابتدائی نشاندہی بھی ممکن ہوگی، جس سے بروقت مرمت اور دیکھ بھال میں مدد ملے گی۔

اس سے آلات کے ڈاؤن ٹائم میں کمی، توانائی کے بہتر استعمال اور پمپنگ سسٹم کی مجموعی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔ منصوبے کے تحت اے آئی پر مبنی فلو ایسٹیمیشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے برقی پیرامیٹرز اور بجلی کے استعمال کے باہمی تعلق کی بنیاد پر پانی کے اخراج کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔حکام نے کہا کہ یہ اقدام حکومت ہند کے اے آئی مشن کے تحت جدید ٹیکنالوجی کو عوامی خدمات اور بہتر حکمرانی کے لیے استعمال کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ توقع ہے کہ نئے نظام سے جموں شہر میں پانی کی فراہمی زیادہ مؤثر، تیز اور قابلِ اعتماد بن سکے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande