
نئی دہلی، یکم ستمبر(ہ س)۔ آج ابتدائی تجارت کے دوران گھریلوشیئربازار میں کمزوری کا سلسلہ جاری رہا۔ آج کی تجارت کا فلیٹ سطح پر ملا جلا آغاز ہوا۔ بازار کھلتے ہی خریداروں نے خریداری کو آگے بڑھانے کی کوشش کی، لیکن کچھ دیر بعد فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے سینسکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی نقل و حرکت کمزور ہو گئی۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد، بازار میں مسلسل خریداری کے درمیان سینسکس 0.10 فیصد کی شرح سے تجارت کر رہا تھا اور نفٹی 0.14 فیصد کی شرح سے کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہا تھا۔بی ایس ای کا سینسکس آج 36.84 پوائنٹس یعنی 0.05 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 76,994.11 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداری کی حمایت کے ساتھ پہلے 20 منٹ میں ہی انڈیکس 125 پوائنٹس سے زیادہ بڑھ کر 77,083.49 کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں فروخت کا دباو رہا، جس کی وجہ سے سینسکس سرخ نشان میں ڈوب گیا۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے انڈیکس 76,764.26 کی سطح پر گر گیا۔
اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا دباو¿ پیدا کرنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے انڈیکس کی نقل و حرکت میں معمولی بہتری آئی۔ صبح 10 بج کر 15 منٹ پر، بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسکس 79.93 پوائنٹس یا 0.10 فیصد کے نقصان کے ساتھ کاروبارکر رہا تھا۔
سینسکس کے برعکس، این ایس ای نفٹی نے دن کا آغاز 2.85 پوائنٹ یا 0.01 فیصدعلامتی کمزوری کے ساتھ 24,077.55 کی سطح پر کیا۔ مارکیٹ کے کھلنے کے فورا بعد خریداری کی حمایت سے انڈیکس سبز نشان میں واپس آگیا۔ تاہم یہ سلسلہ زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہ سکا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں ایک بار پھر فروخت کا دباو¿ بن گیا جس کی وجہ سے نفٹی ایک بار پھر سرخ نشان پر آگیا۔اسٹاک کی مسلسل فروخت کی وجہ سے انڈیکس صبح 10 بجے کے قریب 24,009.50 کی سطح پر گر گیا۔
اس کے بعد خریداروں نے دوبارہ خریداری شروع کی، جس سے انڈیکس کی پوزیشن میں بہتری آئی۔ صبح 10 بج کر 15 منٹ پر، مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے ابتدائی گھنٹے کے بعد، نفٹی 34.30 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصدگراوٹ کے ساتھ 24,046.10 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
اب تک کی تجارت میں، اسٹاک مارکیٹ میں 2,962 حصص میں فعال تجارت تھی۔ ان میں سے، 1,310 حصص منافع کے ساتھ سبز نشان میں تجارت کر رہے تھے، جبکہ 1,652 حصص نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں تجارت کر رہے تھے۔ اسی طرح، 30 حصص والے سینسکس پیک میں سے 12 حصص خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں تجارت کر رہے تھے۔ دوسری طرف، 18 اسٹاک فروخت کے دباو پر سرخ نشان میں تجارت کر رہے تھے۔ نفٹی انڈیکس کے 50 اسٹاک میں سے 22 سبز نشان میں تجارت کر رہے تھے، جبکہ 28 سرخ نشان میں تھے۔
اسٹاک مارکیٹ کے ہیوی ویٹس میں، اڈانی پورٹس، آئی ٹی سی، بھارتی ایئرٹیل، بجاج آٹو اور ریلائنس انڈسٹریز افتتاحی گھنٹہ کے بعد 3.53 فیصدسے لیکر 2.02 فیصد اضافہ کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔ دوسری طرف، شری رام فائنانس، میکس ہیلتھ کیئر، انٹر گلوب ایوی ایشن، نیسلے اور بجاج فنسر کے حصص 3.52 فیصد سے لیکر 2.74 فیصدگراوٹ کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔اس سے قبل، پیر کے روز پچھلے تجارتی دن، سینسکس 307.24 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصدگراوٹ کے ساتھ 76,957.27 کی سطح پر بند ہواتھا۔وہیں، نفٹی نے پیر کی تجارت 95.25 پوائنٹس یعنی 0.39 فیصدکی گراوٹ کے ساتھ 24,080.40 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی