آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں چماری اٹا پٹو کا جلوہ، تینوں کیٹیگریز میں کیریئر بیسٹ ریکارڈ
دبئی، یکم ستمبر (ہ س)۔ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کے ابتدائی میچوں میں سری لنکا کی شاندار کارکردگی کا اثر تازہ ترین آئی سی سی ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں ظاہر ہوا ہے۔ سری لنکا کی کپتان چماری اٹاپٹو نے تینوں زمروں
چماری


دبئی، یکم ستمبر (ہ س)۔ متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کے ابتدائی میچوں میں سری لنکا کی شاندار کارکردگی کا اثر تازہ ترین آئی سی سی ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں ظاہر ہوا ہے۔ سری لنکا کی کپتان چماری اٹاپٹو نے تینوں زمروں بلے بازی، گیندبازی اور آل راونڈر میں کیریئر کی بہترین درجہ بندی حاصل کی ہے۔

سری لنکا کی متحدہ عرب امارات کے خلاف نو وکٹوں سے جیت میں، اٹا پٹو نے صرف 25 گیندوں پر ناقابل شکست 48 رنز بنائے اور تین اوورز میں 10 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کارکردگی کے بعد وہ بلے بازی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں جب کہگیندبازی رینکنگ میں وہ تین درجے بہتری کے ساتھ 33ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ وہ آل راونڈرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ اٹاپٹو کے پاس اب بلے بازی میں 734، گیندبازی میں 552 اور آل راونڈرز کے زمرے میں 405 ریٹنگ پوائنٹس ہیں، جو تینوں زمروں میں کیریئر کے بہترین ریکارڈ ہیں۔

سری لنکا کی اوپنر امیشا دولائی بھی چار مقام کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر کی بہترین رینکنگ 18ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف 18 گیندوں پر ان کے 25 رنز نے انہیں 625 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچا دیا۔

بولنگ میں سری لنکا کی متھالی ایودھیا نے 18 مقام کی نمایاں چھلانگ لگائی ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے خلاف تین وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو 79 رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اب 70ویں نمبر پر ہے اور اس کے کیریئر کے بہترین 444 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ سوگندھیکا کماری دو وکٹیں لینے کے بعد پانچ درجے ترقی کرکے 23 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔

بھارت کی نندنی شرما نے بھی درجہ بندی میں نمایاں فائدہ اٹھایا۔ تھائی لینڈ کے خلاف ہندوستان کی جیت میں تین وکٹیں لینے والی ہندوستانی تیز گیند باز نندنی شرما نے رینکنگ میں نمایاں فائدہ اٹھایا ہے۔ اس کے 18 کے عوض تین وکٹ نے اسے 38 مقامات کی چھلانگ لگا کر 112 ویں نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

ہندوستان کے خلاف 48 گیندوں پر 41 رنز بنانے کے بعد تھائی لینڈ کی ناناپٹ کونچاروینکائی بلے بازی کی درجہ بندی میں ایک مقام اوپر پہنچ کر 29 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ ہندوستان کے خلاف تین وکٹیں لینے والے سلی پورن لاومی پانچ درجے ترقی کر کے مشترکہ 63ویں نمبر پر آگئی ہیں۔

بنگلہ دیش کی سوبھنا مستری بھی ایک درجہ ترقی کر کے 39 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے انڈونیشیا کے خلاف 71 رنز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اب اس کے پاس کیریئر کے سب سے زیادہ 500 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ اس دوران معروفہ اختر دو مقام کے فائدہ سے 37ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔

ایسوسی ایٹ ٹیموں کے کھلاڑی بھی فائدہ میں

ایسوسی ایٹ ٹیموں میں سے، آئل آف مین کی لوسی بارنیٹ نے رومانیہ کو کانٹی نینٹل کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ٹورنامنٹ میں 257 رنز بنانے کے بعد وہ بلے بازی ،گیندبازی رینکنگ میں مشترکہ طور پر 67 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں میزبان رومانیہ کی ربیکا بلیک نے آوٹ ہوئے بغیر 197 رنز بنائے۔ اس سے ٹی20 بین الاقوامی میچوں میں اس کی بلے بازی اوسط 153.00 ہوگئی اور اب وہ بلے بازی کی درجہ بندی میں مشترکہ طور پر 89 ویں نمبر پر ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande