اڈیشہ کے لوک فنکاروں نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی، تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی پر زور دیا
نئی دہلی، یکم ستمبر (ہ س)۔ اڈیشہ کے گنجام اور گجپتی اضلاع کے لوک فنکاروں نے منگل کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔اس دوران صدر جمہوریہ نے انفرادی اور سماجی ترقی میں تعلیم کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے فنکاروں سے نوجوان نسل
MURMU-ODISHA-FOLK-ARTISTS


نئی دہلی، یکم ستمبر (ہ س)۔ اڈیشہ کے گنجام اور گجپتی اضلاع کے لوک فنکاروں نے منگل کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔اس دوران صدر جمہوریہ نے انفرادی اور سماجی ترقی میں تعلیم کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے فنکاروں سے نوجوان نسل کو تعلیم حاصل کرنے اور ضروری ہنرمندی کے فروغ کے لئے ترغیب دینے پر زور دیا۔

صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ تعلیم فردکے ساتھ ساتھ سماج کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ نوجوان نسل کو تعلیم حاصل کرنے اور متعلقہ مہارتوں کو حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں اور ان کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترقی اور پیشرفت کو اپناتے ہوئے اپنے بھرپور ثقافتی ورثے اور روایات سے جڑے رہنا بھی ضروری ہے۔ صدر جمہوریہ نے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ جدیدیت اور اپنی ثقافتی جڑوں کے درمیان توازن برقرار رکھیں۔

اس موقع پر فنکاروں نے صدر جمہوریہ کو روایتی فن پارے پیش کئے۔ صدر جمہوریہ نے فنکاروں کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی اور ان کے روایتی ملبوسات اور ثقافتی پرفارمنس میں دلچسپی ظاہر کی۔ راشٹرپتی بھون میں فنکاروں کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بھی لی گئی ۔

ہندوستھان سماچار

-----------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande