
کاٹھمنڈو، یکم ستمبر (ہ س)۔ نیپال میں آنے والے سیلاب میں بہہ کر مکمل طور پر تباہ ہونے والے تری بھون تریشولی سیکنڈری اسکول کی عمارت بھارت حکومت دوبارہ تعمیر کرے گی۔ نیپال میں بھارت کے سفیر نوین سری واستو نے اسکول کے پرنسپل راجندر دواڑی سے گفتگو کے دوران اسکول کی ازسرنو تعمیر کا وعدہ کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے اچانک آنے والے سیلاب میں نواکوٹ کے ودور واقع تریشولی بازار میں قائم اس اسکول کی عمارت مکمل طور پر بہہ گئی تھی۔ تاہم سیلاب آنے سے قبل ہی پرنسپل راجندر دواڑی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 1600 طلبہ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا تھا۔ اس کے نتیجے میں بڑے جانی نقصان سے بچا جاسکا۔
بتایا جاتا ہے کہ 1950 کی دہائی میں تریشولی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران بھارتی تعاون سے اس اسکول کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اسکول کی نئی عمارت بھی 2022 میں بھارت کے مالی تعاون سے تعمیر کی گئی تھی۔سیلاب میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہونے کے بعد بھارتی سفیر نوین سری واستو نے پرنسپل راجندر دواڑی سے بات چیت کی اور بھارت حکومت کی جانب سے اسکول کی عمارت دوبارہ تعمیر کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan