
گگن کو بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (اسرو) اور بھارتی ایئرپورٹس اتھارٹی (اے اے آئی) نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ طیاروں کو درست نیویگیشن اور لینڈنگ میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ابتدائی تجربات 2010 میں کیے گئے تھے، جبکہ بعد کے مراحل میں اسے مزید جدید بنایا گیا۔ اگرچہ گگن یان بنیادی طور پر شہری ہوابازی کے لیے تیار کیا گیا تھا، تاہم اس کی انتہائی درست پوزیشننگ اور نیویگیشن صلاحیتیں دیگر کئی شعبوں میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہیں۔ جی پی ایس سگنلز کی درستگی اور قابلِ اعتماد ہونے میں بہتری لا کر گگن یان مختلف سرگرمیوں کو زیادہ محفوظ بناتا ہے، بہتر منصوبہ بندی کو ممکن بناتا ہے اور خدمات کی فراہمی کو زیادہ مؤثر اور منظم بناتا ہے۔
اہم واقعات
1809 - ایکواڈور نے اسپین سے آزادی حاصل کی۔
1822 - شام میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
1966 - امریکہ نے خلا میں راکٹ اتارنے کے لیے موزوں مقام کی تصاویر لینے کی غرض سے اپنا پہلا خلائی جہاز روانہ کیا۔
1962 - آج ہی کے دن بچوں کے پسندیدہ کردار اسپائیڈر مین نے کامک بک ’امیزنگ فینٹسی‘ میں پہلی بار نظر آ کر شائقین کو متوجہ کیا۔
1979 - سیٹلائٹ لانچ وہیکل ایس ایل وی-3 لانچ کیا گیا۔
1990 - تقریباً 15 ماہ کے سفر کے بعد امریکہ کا خلائی جہاز ’میگلن‘ زہرہ سیارے پر پہنچا اور اترنے کے کچھ ہی دیر بعد کیلیفورنیا میں واقع اس کے کنٹرول سینٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
2008 - چنئی کی ایک لیبارٹری میں ایڈز سے بچاؤ کی ویکسین کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
2010 - بھارت نے سیٹلائٹ نیویگیشن پر مبنی طیارہ آپریشن سسٹم ’گگن‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔
پیدائش
1894 - وی وی گری - ہندوستان کے چوتھے صدر جمہوریہ ۔
1916 - پریم ادیب - ہندوستانی سنیما کے معروف اداکار تھے۔
1963 - پھولن دیوی - بھارتی ڈاکو جنہوں نے خود سپردگی کے بعد میدان سیاست میں قدم رکھا اور رکن پارلیمنٹ بنیں۔
1975 - ہیمنت سورین - ’جھارکھنڈ مکتی مورچہ‘ کے معروف سیاست دان ہیں۔
1986 - سوراو گھوشال - بھارت کے سرفہرست اسکواش کھلاڑی ہیں۔
انتقال
1977 - شیام لال گپت ’پارشد‘ - ’وجئی وشوا ترنگا پیارا‘ نامی قومی پرچم کے گیت کے خالق۔
1980 - سرسوتی دیوی - بھارت کی پہلی خاتون موسیقار۔
1986 - ارون کمار شری دھر ویدیہ - ہندوستانی فوج کے 13ویں چیف آف آرمی اسٹاف تھے۔
1995 - ہری شنکر پرسائی - معروف مصنف اور طنز نگار۔
2018 - اننت بجاج - بجاج الیکٹریکلز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد