
نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس سے الگ روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ اس دوران مودی نے یوکرین کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان امن کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور ہر کوشش کی حمایت کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ”ہمیں نہ ختم ہونے والی جنگ سے جنگ کے خاتمے کی طرف بڑھنا ہی ہوگا۔“
مذاکرات کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ صدر پوتن کے ساتھ ان کی وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی۔ ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں ہونے والی اہم پیش رفت کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہندوستان-روس دوستی کے اہم شعبے توانائی، اختراع، خلاء ، کھاد اور عوام سے عوام کے روابط بنے ہوئے ہیں۔
روسی صدر کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران دونوں رہنماوں نے ایک مشترکہ بیان بھی دیا۔ اس میں وزیر اعظم نے بتایا کہ یوکرین کے سلسلے میں روسی صدر نے انہیں تمام امور سے تفصیل سے آگاہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ میں گزرا ہر ایک دن انسانیت کو پیچھے دھکیل رہا ہے اور ہمیں امن کی طرف بڑھنا چاہیے۔ یہ ایک ایک قدم پوری انسانیت کے لیے نئی امید اور توقع پیدا کرے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام مسائل کا جلد از جلد پ±رامن طریقے سے حل نکالا جائے۔ یہ انسانیت کی پکار ہے اور ہندوستان کا پیغام بھی یہی ہے۔ گاندھی کی سرزمین اور بدھ کی سرزمین کا پیغام ہمیشہ سے امن رہا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے بیان میں گزشتہ سال صدر پوتن کے ہندوستان دورے کو یادگار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور انہیں وسعت دینے کے حوالے سے ہماری بات چیت ہوئی۔ انہیں خوشی ہے کہ اس کے کچھ نتائج سامنے آئیں گے اور اسے عملی شکل دینے کے لیے ہماری ٹیم پوری کارروائی کے ساتھ تیزی سے کام کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ قومی مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے آگے بڑھنے کی سوچ دونوں ممالک کی رہی ہے اور آئندہ بھی یہی ہمارا بنیادی منتر ہوگا۔
وزیر اعظم نے برکس سربراہی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چند ہی دنوں میں تمام ہندوستانی ان کا اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا استقبال کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور برکس کے تحت بات چیت اور تعاون کو بھی تقویت دے گا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ہندوستان-روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کے اصولوں پر مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں۔ پوتن نے مودی کی ذاتی توجہ اور کوششوں کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2026 کی پہلی ششماہی میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے روس میں ہندوستانی طلبہ کی تعداد بڑھ کر تقریباً 40 ہزار ہونے اور سیاحت میں 16 فیصد اضافے کا بھی ذکر کیا۔ پوتن نے کہا کہ دونوں ممالک کثیر ملکی پلیٹ فارموں پر قریبی تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ