شُدھی کرن کرنے والوں کے خلاف کارروائی تک کانگریس کا احتجاج نہیں رکے گا: وینوگوپال
نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی عوامی ریلی کے بعد ’شُدھی کرن‘ کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کی کانگریس نے مذمت کی ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے
شُدھی کرن کرنے والوں کے خلاف کارروائی تک کانگریس کا احتجاج نہیں رکے گا: وینوگوپال


نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی عوامی ریلی کے بعد ’شُدھی کرن‘ کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کی کانگریس نے مذمت کی ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا سیاسی بدنیتی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شُدھی کرن کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونے تک کانگریس کا احتجاج نہیں رکے گا۔

وینوگوپال نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کرکے کھڑگے کی ریلی کے بعد کیے گئے مبینہ شُدھی کرن کے لیے بی جے پی کارکنوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے اگلے ہی دن اتراکھنڈ پولیس نے راہل گاندھی کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کر دی۔ انہوں نے اسے ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ جیسی صورت حال قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس سے بھی زیادہ سنگین بات یہ ہے کہ بی جے پی نے مبینہ طور پر ذات پات پر مبنی رویے کا دفاع کیا ہے۔ اس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ بی جے پی سماجی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو دبانے کے لیے ریاست کی پوری طاقت استعمال کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکن پیر کی شام ملک بھر میں سڑکوں پر اتریں گے۔ اس دوران ان بی جے پی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا، جن پر کانگریس نے کھڑگے کی توہین میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئین میں درج سماجی انصاف کی اقدار کے تحفظ کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک مبینہ ’شُدھی کرن‘ کے واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جاتی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande