انکاؤنٹر میں سب سے زیادہ پی ڈی اے کے لوگ نشانہ بن رہے ہیں، اقتدار میں آئے تو تحقیقات کرائیں گے: اکھلیش یادو
لکھنؤ، 31 اگست(ہ س)۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے پیر کو ریاست میں امن و قانون، پولیس انکاؤنٹر اور ووٹر لسٹ کے معاملے پر یوگی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی
انکاؤنٹر میں سب سے زیادہ پی ڈی اے کے لوگ نشانہ بن رہے ہیں، اقتدار میں آئے تو تحقیقات کرائیں گے: اکھلیش یادو


لکھنؤ، 31 اگست(ہ س)۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے پیر کو ریاست میں امن و قانون، پولیس انکاؤنٹر اور ووٹر لسٹ کے معاملے پر یوگی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت میں پولیس کارروائی کے نام پر سب سے زیادہ پسماندہ طبقات، دلتوں اور اقلیتوں یعنی پی ڈی اے طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگر ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو اب تک ہوئے تمام انکاؤنٹر کے معاملات کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔اکھلیش یادو لکھنؤ میں واقع سماج وادی پارٹی کے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے شاملی میں پیر کی صبح ہریانہ کے گلوکار انکت بالیان کے قتل کے معاملے میں دو ملزمان کے پولیس انکاؤنٹر میں مارے جانے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے ریاست میں پولیس کی جانب سے کی جا رہی کارروائیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں غلط قرار دیا اور حکومت کی امن و قانون کی صورت حال پر تنقید کی۔

اکھلیش یادو نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) پر بھی سخت تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ایس ٹی ایف کا مطلب ’سوجاتیہ ٹارچر فورس‘ ہے۔ اکھلیش نے الزام لگایا کہ یہ ٹیم پی ڈی اے طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں امن و قانون کے نام پر ہونے والی پولیس کارروائیوں کی غیر جانب داری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اکھلیش نے دعویٰ کیا کہ ایس پی کی حکومت بننے کے بعد ایسے تمام معاملات کی تحقیقات کرائی جائیں گی اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایس پی صدر نے بی جے پی پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ان کے خلاف تشہیری مہم چلانے کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف اے آئی سے ویڈیوز تیار کی جا رہی ہیں اور اس کے لیے رقم خرچ کی جا رہی ہے۔اکھلیش یادو نے کہا، ’’اگر اے آئی کا کھیل کھیلو گے تو اس کا جواب ہم بھی دیں گے۔‘‘ انہوں نے اعلان کیا کہ سماج وادی پارٹی کی انتخابی تشہیری مہم منگل سے شروع ہوگی۔

اکھلیش یادو نے ووٹر لسٹ کو لے کر بھی بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی باہر کے لوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرا رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں ووٹر لسٹ کی سطح پر بے ضابطگیاں کی جا رہی ہیں اور انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش کو بیچا جا رہا ہے۔ اکھلیش نے دعویٰ کیا کہ اس سے زیادہ بدعنوان حکومت ریاست میں کبھی نہیں رہی۔پریس کانفرنس کے دوران ایس پی کے ریاستی صدر شیامل لال پال، سینئر رہنما شیو پال سنگھ یادو، راجندر چودھری سمیت پارٹی کے متعدد سینئر رہنما، عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande