راج ناتھ سنگھ اور یوگی نے لکھنؤ چھاؤنی میں 101 کروڑ کی 14 ترقیاتی اسکیموں کا سنگِ بنیاد رکھا، اہم بازاروں کے انگریزی نام تبدیل
لکھنؤ، 30 اگست (ہ س): ۔ مرکزی وزیر دفاع اور لکھنؤ کے رکن پارلیمنٹ راج ناتھ سنگھ اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو لکھنؤ چھاؤنی کے دِل کشا لان احاطے میں 101 کروڑ روپے کی لاگت والی 14 ترقیاتی اسکیموں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر
راج ناتھ سنگھ اور یوگی نے لکھنؤ چھاؤنی میں 101 کروڑ کی 14 ترقیاتی اسکیموں کا سنگِ بنیاد رکھا، اہم بازاروں کے انگریزی نام تبدیل


لکھنؤ، 30 اگست (ہ س): ۔

مرکزی وزیر دفاع اور لکھنؤ کے رکن پارلیمنٹ راج ناتھ سنگھ اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو لکھنؤ چھاؤنی کے دِل کشا لان احاطے میں 101 کروڑ روپے کی لاگت والی 14 ترقیاتی اسکیموں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے چھاؤنی علاقے کے اہم بازاروں کے انگریزی نام تبدیل کرکے انہیں مجاہدین آزادی اور عظیم شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بازاروں کے نام تبدیل کرنا محض ایک رسمی کارروائی نہیں ہے، بلکہ اس کا مقصد آنے والی نسل کو ملک کے عظیم مجاہدین آزادی اور عظیم شخصیات کی زندگی سے تحریک دلانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھاؤنی علاقے کے کئی بازاروں کے نام ویرانگنا اودا دیوی، لوک ماتا اہلیہ بائی ہولکر اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی جیسی عظیم شخصیات کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چھاؤنی میں شروع کی جانے والی 14 اسکیمیں صرف ترقیاتی کام نہیں ہیں، بلکہ ان میں بچوں کی تعلیم، نوجوانوں کے روزگار، صاف پینے کا پانی، خواتین کو بااختیار بنانے اور ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے جذبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چھاؤنی علاقے کے لوگوں کو اپنے مکانات میں ضروری تبدیلیاں اور تعمیرات کرنے کے لیے بھی اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے لکھنؤ میں تیزی سے ہونے والی ترقی کا سہرا وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے تعاون اور رہنمائی کو دیا۔ راج ناتھ سنگھ نے شہر میں بہتر پانی کی فراہمی، تعلیم، کھیلوں اور سیلاب پر قابو پانے سے متعلق منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں اب قانون کی حکمرانی قائم ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کا قد مسلسل بلند ہو رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 2017 سے پہلے اتر پردیش میں قانون کی حکمرانی نہیں تھی۔ ریاست میں بدانتظامی، محرومی اور افراتفری کا ماحول تھا، لیکن اب ریاست ان حالات سے نکل چکی ہے اور تیزی سے ترقی کی سمت آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے لکھنؤ میٹرو کے دوسرے مرحلے کے کام شروع ہونے اور اتر پردیش میں پانچ دفاعی راہداریاں (ڈیفنس کوریڈورز) تیار کیے جانے کا سہرا مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان تال میل سے لکھنؤ سمیت پورے اتر پردیش میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔

پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک اور وزیر مملکت (آزادانہ چارج) عاصم ارون بطور خصوصی مہمان موجود رہے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما، بھارتی دفاعی املاک سروس کی ڈائریکٹر جنرل شوبھا گپتا، میڈل کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل انندیا سین گپتا اور دفاعی املاک وسطی کمان کی پرنسپل ڈائریکٹر بھاونا سنگھ سمیت کئی عوامی نمائندے اور افسران بھی موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande