
نئی دہلی/تاشقند، 30 اگست(ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں یوگا کے ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اس میں ازبکستان کے 52 یوگا پریکٹیشنرز شامل تھے۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس پر لکھا، اس سال کے شروع میں ازبکستان نے احمد آباد میں منعقدہ پہلی عالمی یوگاسن چیمپئن شپ میں فخر کے ساتھ حصہ لیاتھا۔ کچھ تمغے جیتنے والے بھی آج موجود تھے۔ وہ ہندوستان اور چیمپئن شپ کی عظیم یادوں کے ساتھ واپس آئے ہیں۔ میں ازبکستان یوگا فیڈریشن کی اس کام کے لیے تعریف کرتا ہوں جو اس نے یوگا کو مقبول بنانے کے لیے کیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم مودی ہفتہ کی صبح ازبکستان اور کرغزستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران وہ ازبکستان کے صدر شفقت مرزایوئیف کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹل رابطے، دفاع اور توانائی میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی