من کی بات میں ایک ایسی ویب سائٹ کا تذکرہ جو بتاتی ہے کہ کب، کہاں کس کی حکومت تھی
نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں ایک ویب سائٹ کی معلومات دی جس سے ہندوستانی تاریخ کے مختلف ادوار میں کس کی حکومت رہی ہے اس کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ’من کی بات‘ کی 137 ویں ق
بھارت راجیہ ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ


نئی دہلی، 30 اگست (ہ س)۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں ایک ویب سائٹ کی معلومات دی جس سے ہندوستانی تاریخ کے مختلف ادوار میں کس کی حکومت رہی ہے اس کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔

’من کی بات‘ کی 137 ویں قسط میں وزیراعظم نے کہا کہ ویب سائٹ (bharatrajya.com) پر سال منتخب کر کے باآسانی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کس وقت ہندوستان کے کس حصے میں کس کی حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس ویب سائٹ کو انتہائی سادہ رکھا گیا ہے۔

پروگرام کے لیے وزیراعظم نے ویب سائٹ تیار کرنے والے کرشن شیشادری سے فون پر بات چیت بھی کی۔ اس میں شیشادری نے بتایا کہ ہندوستانی تاریخ میں چند گنے چنے حکمرانوں کے بارے میں پڑھایا جاتا ہے لیکن ہماری تاریخ بے شمار ہیروز سے بھری پڑی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande