
ورسے انوویشن نے اسپارک اسٹیشن لانچ کیا، اے آئی پلیٹ فارم کی مدد سے گھر بیٹھے پوری فلم بنا سکیں گے
نئی دہلی، 29 اگست (ہ س)۔ کنٹینٹ (مواد) کے شعبے میں کام کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی ورسے انوویشن نے ہفتہ کے روز ’اسپارک اسٹیشن‘ لانچ کیا۔ ڈیلی ہنٹ اور جوش کی پیرنٹ کمپنی ورس نے ایک ایسا اے آئی پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے کوئی بھی شخص گھر بیٹھے کہانی لکھنے سے لے کر شوٹنگ اور ایڈیٹنگ تک پوری فلم تیار کر سکتا ہے۔
ورسے انوویشن نے نئی دہلی میں واقع منڈپم میں منعقدہ ’فلم ایکسپو انڈیا 2026‘ کے دوران فلم سازی اور پری-ویژولائزیشن کو آسان بنانے والے اے آئی ٹول ’اسپارک اسٹیشن‘ کو لانچ کیا۔ یہ اے آئی پاورڈ کنٹینٹ آپریٹنگ سسٹم ہے، جسے ایک ہی پلیٹ فارم پر آئیڈیا اور اسکرپٹنگ سے لے کر اثاثے (ایسٹس) بنانے، ایڈیٹنگ، رینڈرنگ اور تقسیم کاری (ڈسٹری بیوشن) تک کے پروڈکشن عمل کو مکمل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ورسے انوویشن کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) امنگ بیدی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک عالمی اے آئی کنٹینٹ پلیٹ فارم ہے، جسے ایک ہی ورک فلو کے ذریعے آئیڈیا اور اسکرپٹنگ سے لے کر فائنل ایڈیٹنگ، رینڈرنگ اور ڈسٹری بیوشن تک کے پروڈکشن عمل کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسی فلم ساز، برانڈ یا کنٹینٹ کریٹر کے لیے اینڈ-ٹو-اینڈ اے آئی بیسڈ کنٹینٹ کریشن کا پلیٹ فارم ہے۔ آپ یہ تصور کریں کہ آپ کے پاس کوئی خیال (آئیڈیا) ہو۔ آپ نے اس آئیڈیا کو کاغذ پر مختصر طور پر لکھ یا خاکہ بنا دیا۔ اس خیال کو ہم پہلے تصویری شکل (امیجری) دیتے ہیں، اس کے بعد کہانی بنانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں اور کہانی بننے کے بعد اس کا اسکرپٹ تیار کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔
اسپارک اسٹیشن میں کنٹینٹ بنانے کے تقریباً ہر مرحلے کو ایک جگہ یکجا کیا گیا ہے۔ اس میں آئیڈیا، اسکرپٹ، اسٹوری بورڈ، کاسٹنگ، لوکیشن، ملبوسات (کاسٹیوم)، مختلف زاویوں کے شاٹس، موسیقی، مکالمے، ایڈیٹنگ، کیپشن، ویڈیو رینڈرنگ، اشتہاری فارمیٹ اور ڈسٹری بیوشن تک شامل ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسپارک اسٹیشن کسی ایک اے آئی ماڈل پر منحصر نہیں ہے، بلکہ الگ الگ کاموں کے لیے یہ اس مخصوص اے آئی ماڈل کا انتخاب کرتا ہے جو اس کام کے لیے سب سے بہترین ہو۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسپارک اسٹیشن 60 سیکنڈ کی برانڈ فلم کی لاگت میں 90 فیصد تک کمی لا سکتا ہے۔ جہاں ایسی فلم بنانے میں عام طور پر 10 سے 25 لاکھ روپے تک خرچ ہو سکتے ہیں، وہیں اسپارک اسٹیشن کے ذریعے یہ لاگت کم ہو کر تقریباً 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک آ سکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں، کئی ہفتوں میں مکمل ہونے والا پروڈکشن تقریباً 24 گھنٹوں میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اے آئی پلیٹ فارمز کی مدد سے اب بغیر کسی بھاری بھرکم بجٹ یا بڑے اسٹوڈیو کے گھر بیٹھے پوری فلم بنانا ممکن ہو چکا ہے۔ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی ٹیکنالوجی نے ویڈیو جنریشن، اسکرپٹ رائٹنگ، وائس اوور اور ایڈیٹنگ کے عمل کو اس قدر آسان بنا دیا ہے کہ اب کوئی بھی شخص اپنے آئیڈیا اور کمپیوٹر کی مدد سے ایک مکمل فلم تیار کر سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن