ناگپور میں اسٹار ہیلتھ کا مفت آرتھوپیڈک کیمپ، 150 افراد نے اٹھایا فائدہ
ناگپور، 29 اگست (ہ س): احتیاطی طبی خدمات کو فروغ دینے اور صحت کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے اسٹار ہیلتھ اینڈ الائیڈ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ناگپور میں ایک مفت آرتھوپیڈک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مختلف عمر ک
Nagpur Star Health Free Orthopedic Camp


ناگپور، 29 اگست (ہ س): احتیاطی طبی خدمات کو فروغ دینے اور صحت کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے اسٹار ہیلتھ اینڈ الائیڈ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ناگپور میں ایک مفت آرتھوپیڈک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں مختلف عمر کے تقریباً 150 افراد نے شرکت کرتے ہوئے صحت سے متعلق مختلف مفت خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ کیمپ کے دوران شریک شہریوں کے لیے بون منرل ڈینسٹی یعنی بی ایم ڈی اسکریننگ، ای سی جی، اہم طبی جانچ اور ماہر آرتھوپیڈک ڈاکٹروں سے مشورے کی سہولت مفت فراہم کی گئی۔

ماہرین نے شرکا کو ہڈیوں اور جوڑوں کی صحت، پٹھوں سے متعلق مسائل، طرز زندگی سے جڑے عوامل اور ضرورت کے مطابق آئندہ علاج کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔ شہریوں کو ماہر ڈاکٹروں سے براہ راست بات چیت کا موقع بھی ملا، جس کے ذریعے انہیں اپنی صحت سے متعلق مسائل پر انفرادی رہنمائی حاصل ہوئی۔2025 کے کوپکورڈ انڈیا ریسرچ کے مطابق 56 ہزار سے زیادہ افراد پر کیے گئے ایک مطالعے میں 16.14 فیصد افراد نے پٹھوں اور جوڑوں کے درد کی شکایت درج کرائی۔ تحقیق کے مطابق دیہی علاقوں میں یہ شرح 20 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 10.3 فیصد پائی گئی۔

بھارت میں پٹھوں اور جوڑوں سے متعلق بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے پیش نظر ان مسائل کی بروقت جانچ اور مناسب طبی رہنمائی کو اہم قرار دیا گیا۔ اس آرتھوپیڈک کیمپ کے ذریعے احتیاطی جانچ اور باقاعدہ طبی معائنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔بی ایم ڈی جانچ کے ذریعے شرکا کو ہڈیوں کی کثافت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع ملا، جبکہ ای سی جی اور دیگر صحت جانچ کے ذریعے اہم طبی عوامل کا ابتدائی جائزہ لیا گیا۔

اسٹار ہیلتھ انشورنس کے بزنس ہیڈ وجے اروڑا نے کہا کہ احتیاطی صحت خدمات کا آغاز بیداری اور بروقت جانچ سے ہوتا ہے۔ ان کے مطابق بیماری یا مسئلہ سنگین ہونے کے بعد علاج کروانے کے بجائے باقاعدہ جانچ، جلد تشخیص اور مناسب طبی مشورے کو ترجیح دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایم ڈی اسکریننگ، ای سی جی اور ماہرین کے مشورے جیسی خدمات کو براہ راست شہریوں تک پہنچا کر احتیاطی صحت خدمات کو زیادہ آسان اور قابل رسائی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیمپ کمیونٹی ہیلتھ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کمپنی کے وسیع تر اقدامات کا ایک حصہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے صحت کیمپوں، مختلف اسکریننگ پروگراموں، صحت سے متعلق بیداری مہمات اور بنیادی صحت مراکز میں شمولیت کے ذریعے شہریوں کو اپنی صحت کے بارے میں زیادہ باخبر اور فعال فیصلے کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ناگپور میں منعقدہ اس آرتھوپیڈک ہیلتھ کیمپ کے ذریعے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا گیا کہ باقاعدہ صحت جانچ، احتیاطی نگہداشت اور بروقت طبی مشورہ بہتر صحت کے لیے اہم ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande