
نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے تعلیمی شعبے میں امتحانات سے متعلق اصلاحات کے لیے عوام سے تجاویز طلب کی ہیں۔ حکومت پہلے ہی ایک اعلیٰ اختیاراتی ٹاسک فورس تشکیل دے چکی ہے۔ یہ ٹاسک فورس عوامی امتحانات کے حوالے سے طلبا ، والدین، اساتذہ اور تمام شہریوں کی رائے جاننا چاہتی ہے۔
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) نے جمعہ کو ایک پوسٹ کے ذریعے تجاویز طلب کیں اور اس سلسلے میں واٹس ایپ، ویب سائٹ، ٹول فری نمبر اور ای میل ایڈریس جاری کیا۔ ہندی، انگریزی اور علاقائی زبانوں میں تجاویز دی جا سکتی ہیں۔ تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 ستمبر 2026 ہے۔ ایجنسی نے درخواست کی ہے کہ اس موضوع کو زیادہ سے زیادہ لوگوں اور گروپس کے ساتھ شیئر کیا جائے۔
تمام شراکت دار ز مندرجہ ذیل ذرائع سے اپنی تجاویز بھیج سکتے ہیں۔
تجاویز پیش کرنے کا ذریعہ: واٹس ایپ: 7827042830
ویب سائٹ: http://examreforms-taskforce.dopt.gov.in
ٹول فری نمبر: 1800-180-4747
ای میل: ExamReformsTaskforce@dopt.gov.in
حکومت کے مطابق شہریوں کی تجاویز مستقبل میں عوامی امتحانی نظام کو مزید شفاف، موثر اور بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد