پولیس اہلکار کے گھر سے چور کار لے کر ہوا فرار
جموں, 27 اگست (ہ س)۔ کٹھوعہ شہر کے وارڈ نمبر 14 میں امبیڈکر پل کے قریب ایک پولیس اہلکار کی رہائش گاہ کے باہر سے نامعلوم چور رات کے دوران کار لے کر فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کٹھوعہ میں تعینات پولیس اہلکار نے صبح گھر سے باہر آکر دیکھا تو ان کی کار مو
Car


جموں, 27 اگست (ہ س)۔ کٹھوعہ شہر کے وارڈ نمبر 14 میں امبیڈکر پل کے قریب ایک پولیس اہلکار کی رہائش گاہ کے باہر سے نامعلوم چور رات کے دوران کار لے کر فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کٹھوعہ میں تعینات پولیس اہلکار نے صبح گھر سے باہر آکر دیکھا تو ان کی کار موقع سے غائب تھی۔ چوری ہونے والی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر جے کے 08 بی -5115 بتایا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جارہی ہے، جبکہ مقامی لوگوں نے شہر میں گاڑیوں اور املاک کی سیکورٹی پر سوالات اٹھائے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار کے ساتھ چوری کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

گزشتہ سال بھی ان کی رہائش گاہ کے باہر سے بُلٹ موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھی۔ اس سلسلے میں سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی، تاہم تاحال چوری شدہ موٹر سائیکل کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔تازہ واقعے کے بعد پولیس اہلکار نے پی سی آر/ای آر ایس ایس 112 کو اطلاع دی، جبکہ کٹھوعہ پولیس اسٹیشن کو بھی واقعے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande