
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ صرافہ بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سونا اور چاندی دونوں قیمتی دھاتیں آج بھی ابتدائی کاروبار میں بدھ کی سطح پر ہی کاروبار کرتی نظر آ رہی ہیں۔ قیمتوں میں تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے بیشتر صرافہ بازاروں میں آج بھی 24 کیرٹ سونا 1,63,740 روپے سے 1,63,890 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا بھی آج ابتدائی کاروبار میں بدھ کی قیمت پر یعنی 1,50,090 روپے سے 1,50,240 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی مسلسل چوتھے دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی صرافہ بازار میں آج بھی چاندی 2,59,900 روپے فی کلوگرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,63,890 روپے فی 10 گرام کی سطح پر، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,50,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,63,740 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,63,790 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,50,140 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا آج 1,63,740 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,090 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,63,740 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,63,790 روپے فی 10 گرام ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,50,140 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,63,890 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,63,790 روپے فی 10 گرام ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,50,140 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,63,890 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,50,240 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج ابتدائی کاروبار کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,63,740 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,50,090 روپے فی 10 گرام کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی