
نیرل میں دو بند فلیٹوں کے تالے توڑ کر تین لاکھ تہتر ہزار روپے کا سامان چوری
رائے گڑھ، 26 اگست (ہ س)۔ تھانے میں اپنے بیٹے کے گھر گئے ایک جوڑے کے بند فلیٹ سمیت پڑوسی کے فلیٹ کا تالا توڑ کر نامعلوم چور لاکھوں روپے کے سونے کے زیورات اور نقد رقم چوری کرکے فرار ہوگئے۔ یہ واردات نیرل کے بھوپلے روڈ، ہزارے نگر علاقے میں واقع درشٹی آرکیڈ میں پیش آئی، جس کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی ہے۔
پولیس کے مطابق شکایت کنندہ درشٹی آرکیڈ کی دوسری منزل پر واقع فلیٹ نمبر 203 میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی کچھ عرصے کے لیے تھانے میں اپنے بیٹے کے پاس گئے تھے۔ اسی طرح ان کے پڑوسی بھی تھانے گئے ہوئے تھے، جس کے باعث دونوں فلیٹ بند تھے۔ نامعلوم چوروں نے اسی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فلیٹ کے دروازے کا تالا اور کنڈی کا ہک توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
چوروں نے بیڈروم میں موجود لوہے کی الماری کا دروازہ توڑ کر سونے کے زیورات اور نقد رقم چوری کرلی۔ شکایت کنندہ کے فلیٹ سے تقریباً چار تولہ سات گرام سونے کے زیورات اور 70 ہزار روپے نقد چوری ہوئے۔ اس کے علاوہ پڑوسی کے فلیٹ نمبر 202 سے ایک تولہ سونے کے زیورات اور 75 ہزار روپے نقد لے گئے۔دونوں فلیٹوں سے سونے کے زیورات اور نقد رقم سمیت مجموعی طور پر تقریباً تین لاکھ تہتر ہزار روپے کا سامان چوری ہونے کی اطلاع پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔ اس معاملے میں نیرل پولیس اسٹیشن میں بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ مزید پولیس سب انسپکٹر ورک اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ بند مکانات کی نگرانی کرکے چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگانا پولیس کے لیے ایک اہم چیلنج بنا ہوا ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے